وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
امریکا

ایران کے خلاف جنگ سیزفائر کے بعد ختم ہو چکی، کانگریس منظوری ضروری نہیں: ٹرمپ انتظامیہ

W
Web Desk
1 مئی، 2026
ایران کے خلاف جنگ سیزفائر کے بعد ختم ہو چکی، کانگریس منظوری ضروری نہیں: ٹرمپ انتظامیہ
international seerat conference

ٹرمپ انتظامیہ نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ اپریل کی جنگ بندی کے بعد ختم ہو چکی، اس لیے مزید فوجی کارروائی کیلئے کانگریس سے منظوری ضروری نہیں رہی۔

واشنگٹن: ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے خلاف جاری جنگ اپریل کے اوائل میں ہونے والی جنگ بندی کے بعد عملی طور پر ختم ہو چکی ہے، لہٰذا مزید فوجی کارروائی کیلئے امریکی کانگریس سے منظوری کی ضرورت نہیں۔

امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق اس قانونی تشریح کا مقصد وائٹ ہاؤس کو اس آئینی تقاضے سے بچانا ہے جس کے تحت کسی بھی طویل فوجی کارروائی کیلئے کانگریس سے باضابطہ منظوری لینا ضروری ہوتا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جنگ بندی کے بعد دونوں فریقوں کے درمیان کوئی براہِ راست تصادم نہیں ہوا، جبکہ وار پاورز ریزولوشن کے تحت 60 دن کے اندر کانگریس کی منظوری لازمی تھی۔ ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملوں کو اب 60 دن مکمل ہو چکے ہیں۔

ٹرمپ انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ چونکہ سات اپریل سے شروع ہونے والی جنگ بندی کے بعد دونوں افواج کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ نہیں ہوا، اس لیے 1973 کے وار پاورز ریزولوشن کی خلاف ورزی نہیں ہو رہی۔

ایک اعلیٰ سرکاری اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ 28 فروری کو شروع ہونے والی جنگ اب ختم سمجھی جا رہی ہے کیونکہ جنگ بندی کے بعد عملی طور پر لڑائی رک چکی ہے۔

اگرچہ ایران نے آبنائے ہرمز پر اپنی گرفت مضبوط رکھی ہوئی ہے اور امریکی بحریہ ایرانی تیل کے ٹینکرز روکنے کیلئے ناکہ بندی جاری رکھے ہوئے ہے، تاہم وائٹ ہاؤس اسے فعال جنگ تصور نہیں کر رہا۔

international seerat conference
شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 1 مئی، 2026 کو 08:41 AM

آخری تدوین: 1 مئی، 2026

متعلقہ مضامین

مشرق وسطیٰ میں کشیدگی: امریکا کا اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کا انتباہ، پروازیں متاثر ہونے کا خدشہ
امریکا

مشرق وسطیٰ میں کشیدگی: امریکا کا اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کا انتباہ، پروازیں متاثر ہونے کا خدشہ

مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی کے پیش نظر امریکا نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے اور سفری منصوبوں پر نظرثانی کرنے کی ہدایت کردی۔ امریکی سفارتخانے کے مطابق فضائی حدود بند اور پروازیں منسوخ ہونے کا امکان ہے

Web Desk20 ستمبر، 2026
 صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے  CNN سمیت 3 میڈیا اداروں کے وائٹ ہاؤس داخلے پر پابندی
امریکا

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے CNN سمیت 3 میڈیا اداروں کے وائٹ ہاؤس داخلے پر پابندی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے CNN، MSNBC اور Politico کے نمائندوں کے وائٹ ہاؤس میں داخلے پر پابندی عائد کردی۔ ٹرمپ نے میڈیا اداروں پر انتظامیہ کے خلاف جھوٹی خبریں پھیلانے کا الزام عائد کیا اور مزید اداروں پر پابندی کا عندیہ دے دیا

Web Desk19 ستمبر، 2026
امریکا کی ایرانی اعلیٰ حکام کو جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے ویزے جاری کرنے کی منظوری
امریکا

امریکا کی ایرانی اعلیٰ حکام کو جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے ویزے جاری کرنے کی منظوری

امریکا نے ایرانی اعلیٰ حکام کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے ویزے جاری کرنے کی منظوری دے دی۔ ایرانی وفد امریکا کا سفر کرسکے گا تاہم سفری پابندیاں برقرار رہیں گی اور امریکی پالیسی کے تحت وفد کو لگژری و دیگر اشیا کی خریداری کی اجازت نہیں ہوگی

Web Desk18 ستمبر، 2026