وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
امریکا

ایران سے سیز فائر کی کوئی حتمی ڈیڈ لائن نہیں، فیصلہ صدر کریں گے: کیرولین لیوٹ

W
Web Desk
23 اپریل، 2026
ایران سے سیز فائر کی کوئی حتمی ڈیڈ لائن نہیں، فیصلہ صدر کریں گے: کیرولین لیوٹ

وائٹ ہاؤس ترجمان کیرولین لیوٹ کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ سیز فائر کی کوئی ڈیڈ لائن مقرر نہیں کی گئی، حتمی فیصلہ صدر ٹرمپ کریں گے۔ ایران کو تجاویز پر غور کیلئے چند دن دیے گئے ہیں۔

(واشنگٹن) وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیوٹ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ سیز فائر کے لیے کسی حتمی ڈیڈ لائن کا تعین نہیں کیا گیا اور اس حوالے سے وقت کا فیصلہ کمانڈر ان چیف خود کریں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیرولین لیوٹ نے بتایا کہ ایران کو متفقہ تجاویز پر غور کرنے کے لیے چند دن دیے جا رہے ہیں، جبکہ اس دوران عارضی جنگ بندی برقرار رہنے کا امکان ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کی جانب سے دو جہازوں کو تحویل میں لینا صدر ٹرمپ کے نزدیک جنگ بندی کی خلاف ورزی تصور نہیں کیا جا رہا۔

ترجمان کے مطابق تحویل میں لیے گئے دونوں جہاز نہ تو امریکی ہیں اور نہ ہی اسرائیلی۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایران کو لازمی طور پر افزودہ یورینیم حوالے کرنا ہوگا۔

کیرولین لیوٹ نے مزید کہا کہ صدر ٹرمپ آبنائے ہرمز میں ناکہ بندی کی صورتحال پر مطمئن ہیں اور امریکا کی معاشی دباؤ کی مہم کامیاب رہی ہے۔ ان کے بقول ایران اس وقت اپنے ملازمین کو تنخواہیں دینے کی پوزیشن میں بھی نہیں ہے۔

انہوں نے دوٹوک انداز میں کہا کہ امریکا اپنی شرائط میں کسی قسم کی نرمی نہیں کرے گا اور ایران کو عالمی مطالبات کے مطابق اقدامات اٹھانا ہوں گے۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 23 اپریل، 2026 کو 02:54 AM

آخری تدوین: 23 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین

امریکا کا نیا ویزا قانون، 50 ممالک کے شہریوں کیلئے 20 ہزار ڈالر تک ضمانتی بانڈ لازمی
امریکا

امریکا کا نیا ویزا قانون، 50 ممالک کے شہریوں کیلئے 20 ہزار ڈالر تک ضمانتی بانڈ لازمی

امریکا نے ویزا قوانین مزید سخت کرتے ہوئے 50 ممالک کے شہریوں کیلئے 20 ہزار ڈالر تک ضمانتی بانڈ کی نئی شرط عائد کر دی۔ نیا قانون 3 اگست سے نافذ ہوگا اور B-1 و B-2 ویزا درخواست گزار اس سے متاثر ہوں گے

Web Desk2 اگست، 2026
مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی، امریکا نے شہریوں کو انخلا کے لیے تیار رہنے کی ہدایت جاری کر دی
امریکا

مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی، امریکا نے شہریوں کو انخلا کے لیے تیار رہنے کی ہدایت جاری کر دی

امریکا نے کویت، سعودی عرب، قطر، بحرین، مصر، اردن اور متحدہ عرب امارات میں موجود اپنے شہریوں کو بڑھتی ہوئی علاقائی کشیدگی کے باعث انخلا پر غور کرنے یا فوری روانگی کے لیے تیار رہنے کی ہدایت جاری کر دی

Web Desk2 اگست، 2026
ٹرمپ نے ایران پر مجوزہ حملہ مؤخر کر دیا، معاہدے کی امید ظاہر
تازہ ترین

ٹرمپ نے ایران پر مجوزہ حملہ مؤخر کر دیا، معاہدے کی امید ظاہر

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران پر مجوزہ حملہ فی الحال مؤخر کر دیا گیا ہے۔ ان کے مطابق اگر ایران کے ساتھ جلد معاہدہ ہو گیا تو فوجی کارروائی کی ضرورت پیش نہیں آئے گی

Web Desk2 اگست، 2026