وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ

W
Web Desk
21 اگست، 2026
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کے لیے وہ سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہیں۔ ٹرمپ نے ایرانی جوہری پروگرام اور عسکری صلاحیتوں کو شدید نقصان پہنچانے کا دعویٰ بھی کیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کے لیے امریکا ہر ممکن اقدام کرے گا اور وہ اس مقصد کے لیے سو مرتبہ جنگ کرنے کو بھی تیار ہیں۔

مائیکل کوہن ریڈیو شو میں گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کو کسی بھی صورت جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ان کے مطابق ایران کے خلاف امریکی فوجی کارروائی انتہائی مؤثر رہی اور اس کے نتیجے میں ایرانی عسکری صلاحیتوں کو شدید نقصان پہنچا۔

ایرانی میزائل اور ڈرون پروگرام کو نقصان پہنچنے کا دعویٰ

ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران کی میزائل اور ڈرون بنانے کی صلاحیت پانچ ماہ قبل کے مقابلے میں نمایاں طور پر کم ہوچکی ہے۔

امریکی صدر کے مطابق ایران اس وقت شدید معاشی مشکلات سے دوچار ہے، جہاں مہنگائی انتہائی بلند اور ملکی کرنسی کمزور ہوچکی ہے۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ایرانی حکومت کو اپنی فوج کے اہلکاروں کی تنخواہیں ادا کرنے میں بھی مشکلات کا سامنا ہے۔

ایرانی جوہری پروگرام مکمل تباہ کرنے کا دعویٰ

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکی B-2 بمبار طیاروں کے حملوں کے نتیجے میں ایران کا جوہری پروگرام مکمل طور پر تباہ کردیا گیا۔

ٹرمپ کے مطابق امریکی حملے کے وقت ایران جوہری ہتھیار بنانے سے صرف دو ہفتے دور تھا۔ تاہم ان دعوؤں کی آزادانہ طور پر تصدیق ضروری ہے۔

اوباما اور بائیڈن پر بھی تنقید

امریکی صدر نے سابق صدور براک اوباما اور جو بائیڈن کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ دونوں سابق صدور نے ایران کے جوہری پروگرام کو بروقت نہیں روکا۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ایران جوہری ہتھیار حاصل کرنے میں کامیاب ہوجاتا تو اسرائیل سمیت پورا مشرق وسطیٰ شدید خطرے سے دوچار ہوجاتا۔

ٹرمپ کے سخت بیان کے بعد ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی میں مزید اضافے کے خدشات پیدا ہوگئے ہیں، جبکہ عالمی برادری کی توجہ خطے میں ممکنہ فوجی اور سفارتی پیش رفت پر مرکوز ہے۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 21 اگست، 2026 کو 05:14 AM

آخری تدوین: 21 اگست، 2026

متعلقہ مضامین

اینکر پرسن ربیعہ احسن قتل کیس میں اہم پیشرفت، اہل خانہ نے ملزم کو معاف کردیا، عدالت سے ضمانت منظور
پاکستان

اینکر پرسن ربیعہ احسن قتل کیس میں اہم پیشرفت، اہل خانہ نے ملزم کو معاف کردیا، عدالت سے ضمانت منظور

92 نیوز کی اینکر پرسن ربیعہ احسن قتل کیس میں اہم پیشرفت، مقتولہ کے اہل خانہ نے ملزم احسن طاہر خان کو معاف کردیا۔ والدہ، بھائی اور بہن نے عدالت میں بیان حلفی جمع کرواتے ہوئے موت کو حادثہ قرار دیا۔ عدالت نے ملزم کی 2 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض بعد از گرفتاری ضمانت منظور کرلی

Web Desk19 نومبر، 2026
پاک بحریہ مستقبل کی جنگوں کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہو رہی ہے، سربراہ پاک بحریہ  مصنوعی ذہانت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی نے روایتی جنگوں کی جہتیں بدل دی ہیں، سربراہ پاک بحریہ
پاکستان

پاک بحریہ مستقبل کی جنگوں کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہو رہی ہے، سربراہ پاک بحریہ مصنوعی ذہانت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی نے روایتی جنگوں کی جہتیں بدل دی ہیں، سربراہ پاک بحریہ

پاک بحریہ کےسربراہ ایڈمرل نوید اشرف نےکہا ہےکہ جنگ کے طریقے تبدیل ہوچکے ہیں،مصنوعی ذہانت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی نے روایتی جنگوں کی جہتیں بدل دی ہیں، مسلح افواج نئے جنگی رجحانات اور تقاضوں سے بخوبی آگاہ ہیں

Web Desk19 نومبر، 2026
عالمی عدالت انصاف کا میانمار کے خلاف فیصلہ، روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کا ارادہ ثابت
تازہ ترین

عالمی عدالت انصاف کا میانمار کے خلاف فیصلہ، روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کا ارادہ ثابت

عالمی عدالت انصاف نے میانمار کی فوجی کارروائیوں میں روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کے ارادے کی تصدیق کردی۔ 2017 کے آپریشن میں تقریباً 10 ہزار افراد کے قتل، جنسی تشدد اور بچوں پر مظالم کے شواہد سامنے آئے۔ گیمبیا کی درخواست پر دائر مقدمے میں عدالت کا اہم فیصلہ، 7 لاکھ 30 ہزار سے زائد روہنگیا مسلمانوں کو بنگلادیش ہجرت کرنا پڑی تھی

Web Desk19 نومبر، 2026