وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

یوٹیوب نے ویوز گننے کا طریقہ تبدیل کردیا، نئی پالیسی 24 اگست سے نافذ ہوگی

W
Web Desk
20 اگست، 2026
یوٹیوب نے ویوز گننے کا طریقہ تبدیل کردیا، نئی پالیسی 24 اگست سے نافذ ہوگی

یوٹیوب 24 اگست سے طویل ویڈیوز کے ویوز گننے کا نیا طریقہ متعارف کرا رہا ہے۔ ویڈیو پلے ہوتے ہی ویو شمار ہوگا، جبکہ پارٹنر پروگرام کی نئی شرائط فروری 2027 سے نافذ ہوں گی

کیلیفورنیا: یوٹیوب نے ویڈیوز کے ویوز گننے کے طریقہ کار میں اہم تبدیلی کا اعلان کردیا ہے، جس کے تحت طویل ویڈیوز کا پلے ہوتے ہی اسے ایک ویو شمار کیا جائے گا۔ نیا طریقہ کار 24 اگست سے نافذ ہوگا۔

یوٹیوب کے مطابق ماضی میں ویوز شمار کرنے کے لیے مختلف نظام استعمال کیے جاتے رہے ہیں، تاہم صارفین کی جانب سے موجودہ طریقہ کار میں پیچیدگی اور ابہام کی شکایات سامنے آتی رہی ہیں۔ اسی وجہ سے ویوز گننے کے لیے نیا نظام متعارف کرایا جا رہا ہے۔

نئے نظام کے تحت ویڈیو کے پلے ہوتے ہی ویو شمار ہوگا، جس کے نتیجے میں خاص طور پر ایسی ویڈیوز کے ویوز میں نمایاں اضافہ ہوسکتا ہے جنہیں صارفین مختصر وقت کے لیے دیکھتے ہیں۔

یوٹیوب نے واضح کیا ہے کہ پرانا ویو کاؤنٹ ختم نہیں ہوگا بلکہ اسے ’’انگیجڈ ویوز‘‘ کا نام دیا جائے گا۔ صارفین یوٹیوب کے اینالیٹکس ٹولز کے ذریعے ان اعداد و شمار کو دیکھ سکیں گے۔

کمپنی کے مطابق ویوز گننے کے طریقہ کار میں تبدیلی سے کریئیٹرز کی آمدنی یا یوٹیوب پارٹنر پروگرام میں شمولیت کی اہلیت متاثر نہیں ہوگی۔

یہ نیا طریقہ کار ٹک ٹاک اور انسٹاگرام کے موجودہ ویو کاؤنٹنگ سسٹم سے ملتا جلتا ہے، جہاں ویڈیو کے پلے ہوتے ہی اسے ویو شمار کیا جاتا ہے۔

یوٹیوب پارٹنر پروگرام کی شرائط بھی سخت

دوسری جانب یوٹیوب نے پلیٹ فارم سے آمدنی حاصل کرنے کے لیے پارٹنر پروگرام کی شرائط میں بھی تبدیلی کردی ہے۔

نئی شرائط کے تحت طویل ویڈیوز کے لیے مطلوبہ واچ ٹائم 4 ہزار گھنٹے سے بڑھا کر 8 ہزار گھنٹے کردیا جائے گا، جبکہ چینل پر کم از کم ایک ہزار سبسکرائبرز کی شرط برقرار رہے گی۔

شارٹس کے ذریعے پارٹنر پروگرام میں شمولیت کے لیے بھی ویوز کی حد بڑھائی گئی ہے۔ اب گزشتہ 90 دن میں 2 کروڑ شارٹس ویوز حاصل کرنا ہوں گے، جبکہ پہلے یہ شرط ایک کروڑ ویوز تھی۔

یہ نئی شرائط یکم فروری 2027 سے نافذ ہوں گی۔ گوگل کے مطابق جو صارفین پہلے ہی یوٹیوب پارٹنر پروگرام کا حصہ ہیں، وہ ان نئی شرائط سے متاثر نہیں ہوں گے۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 20 اگست، 2026 کو 04:19 AM

آخری تدوین: 20 اگست، 2026

متعلقہ مضامین

فلائی دبئی کے شریک پائلٹ کو سزائے موت دینے کا فیصلہ؟ اسرائیلی میڈیا کا بڑا دعویٰ
تازہ ترین

فلائی دبئی کے شریک پائلٹ کو سزائے موت دینے کا فیصلہ؟ اسرائیلی میڈیا کا بڑا دعویٰ

اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات فلائی دبئی کے شریک پائلٹ حمام الحَمّامی کو طیارہ گرانے کی مبینہ کوشش پر سخت ترین سزا دے سکتا ہے، تاہم سزائے موت کے حتمی فیصلے کی آزادانہ تصدیق نہیں ہوسکی

Web Desk5 اکتوبر، 2026
دبئی میں اچانک ملاقات، راکھی ساونت کا صبا قمر کو سرپرائز، پھولوں کا گلدستہ اور انگوٹھی پیش کردی
تازہ ترین

دبئی میں اچانک ملاقات، راکھی ساونت کا صبا قمر کو سرپرائز، پھولوں کا گلدستہ اور انگوٹھی پیش کردی

دبئی میں پاکستانی اداکارہ صبا قمر اور بھارتی انٹرٹینر راکھی ساونت کی اچانک ملاقات نے مداحوں کی توجہ حاصل کرلی، راکھی نے صبا قمر کو پھولوں کا گلدستہ اور انگوٹھی پیش کی

Web Desk5 اکتوبر، 2026
مریخ کی برف سے متعلق نئی تحقیق میں سائنس دانوں کا اہم انکشاف
تازہ ترین

مریخ کی برف سے متعلق نئی تحقیق میں سائنس دانوں کا اہم انکشاف

نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ مریخ کے شمالی قطب پر سائنس دانوں کے اندازے سے کم گرد و غبار موجود ہے، جس سے سرخ سیارے کے موسمیاتی ماضی اور زندگی کے امکانات کو سمجھنے میں مدد مل سکتی ہے

Web Desk5 اکتوبر، 2026