سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی، شمالی وزیرستان میں پاک افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش ناکام

سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی، شمالی وزیرستان میں پاک افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش ناکام بنادی گئی، خوارج کے گروہ کی نقل و حرکت پر پاک افغان سرحد پر خوارج کے خلاف مؤثر کارروائی میں آٹھ دہشتگرد ہلاک ہوگئے،،
آئی ایس پی آر کے مطابق اپریشن کے دوران بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے دہشتگرد انجام منطقی تک پہنچا دیئے گئے، ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، اس واقعہ سے ایک بار طھر افغان طالبان عبوری حکومت کی سرحدی نگرانی میں ناکامی سامنے اتی ہے،
پاکستان نے افغان سرزمین پاکستان کے خلاف دہشتگردی کے لئے استعمال ہونے پر شدید تحفظات ظاہر کئے ہیں اور مطالبہ کیا ہے کہ افغان طالبان اپنی ذمہ داریاں پوری کریں، اور دہشتگردوں کو اپنی سرزمین استعمال نہ کرنے دیں،
پاکستان کی سیکیورٹی فورسز نے دفاع وطن کیلئے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا ہے، علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے تاکہ علاقے میں موجود ممکنہ دہشتگردوں کا خاتمہ ممکن بنایا جاسکے، فورسز "عزم استحکام" وژن کے تحت دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں،،
Web Desk
Media Channel
شائع ہوا: 2 اپریل، 2026 کو 06:03 AM
آخری تدوین: 2 اپریل، 2026



