وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے شمالی وزیرستان میں کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کی کارکردگی کو سراہا

W
Web Desk
2 اپریل، 2026
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے شمالی وزیرستان میں کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کی کارکردگی کو سراہا

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے شمالی وزیرستان کے پاک افغان سرحدی علاقے میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن میں سکیورٹی فورسز کے افسران اور اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

وزیرِ اعظم آفس کے جاری بیان میں بتایا گیا کہ آپریشن کے دوران 8 خارجی دہشت گرد ہلاک کیے گئے۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ ملک سے دہشت گردی کے عفریت کے مکمل خاتمے تک یہ جنگ جاری رکھی جائے گی اور پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ دہشت گردی کے خلاف غیر متزلزل عزم میں کھڑی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سکیورٹی فورسز کی مہارت اور حوصلہ اس عزم کی ضمانت ہے کہ پاکستان میں امن و امان کی صورتحال کو مستحکم بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 2 اپریل، 2026 کو 07:49 AM

آخری تدوین: 2 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین