وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

پی ایس ایل 11: اسلام آباد یونائیٹڈ کی شاندار فتح، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 8 وکٹوں سے شکست

W
Web Desk
2 اپریل، 2026
پی ایس ایل 11: اسلام آباد یونائیٹڈ کی شاندار فتح، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 8 وکٹوں سے شکست
international seerat conference

شاداب خان کی آل راؤنڈ کارکردگی، 3 وکٹیں اور ناقابل شکست 69 رنز، مین آف دی میچ قرار

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے 184 رنز کا ہدف با آسانی حاصل کر لیا۔

میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 183 رنز اسکور کیے۔ کوئٹہ کی جانب سے کپتان سعود شکیل نے 42 جبکہ حسن نواز نے 66 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی۔ اس کے علاوہ شامل حسین 21، خواجہ نافع 18 اور ٹام کرن 29 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے شاداب خان نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور ٹیم کو مضبوط پوزیشن دلائی۔

184 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے اعتماد کے ساتھ بیٹنگ کی اور مطلوبہ ہدف 19ویں اوور میں صرف 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ سمیر منہاس نے 82 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ کپتان شاداب خان نے 69 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔

دونوں کھلاڑیوں کے درمیان تیسری وکٹ پر 128 رنز کی ناقابل شکست شراکت قائم ہوئی، جس نے میچ کا پانسہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے حق میں پلٹ دیا۔ دیگر بلے بازوں میں ڈیون کونوے نے 18 جبکہ آندریس گوس 2 رنز بنا سکے۔

شاداب خان کو شاندار آل راؤنڈ کارکردگی پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی اس کامیابی کے بعد ٹیم کی پوزیشن پوائنٹس ٹیبل پر مزید مستحکم ہوگئی۔

international seerat conference
شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 2 اپریل، 2026 کو 01:58 PM

آخری تدوین: 2 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین

 فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے امریکی وفد کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال پر گفتگو
تازہ ترین

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے امریکی وفد کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال پر گفتگو

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے امریکی وفد کی ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات اورخطے کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا

Web Desk16 ستمبر، 2026
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کا کیس، سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل سے معاونت طلب کر لی
پاکستان

عمران خان کی ہسپتال منتقلی کا کیس، سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل سے معاونت طلب کر لی

عمران خان کی الشفا ہسپتال منتقلی کے کیس میں سپریم کورٹ نے وفاقی آئینی عدالت کے دائرہ اختیار پر اٹارنی جنرل منصور اعوان سے معاونت طلب کرلی۔ جسٹس شاہد وحید نے سوال اٹھایا کہ وفاقی آئینی عدالت مقدمات کا ریکارڈ طلب کرکے انہیں سماعت کے لیے کیسے مقرر کر سکتی ہے۔ عدالت نے اڈیالہ جیل حکام کی عدم حاضری اور 18 اگست کے طبی سہولیات سے متعلق حکم پر بھی سوالات کیے۔ اٹارنی جنرل کی درخواست پر کیس کی سماعت تین ہفتوں کے لیے ملتوی کردی گئی

Web Desk16 ستمبر، 2026
مکہ مکرمہ پر ڈرون حملے کی کوشش قابل مذمت، سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہیں: وزیراعظم
پاکستان

مکہ مکرمہ پر ڈرون حملے کی کوشش قابل مذمت، سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہیں: وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے مکہ مکرمہ پر حوثیوں کے مبینہ ڈرون حملے کی کوشش کی مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور حرمین شریفین کے تحفظ کے لیے مکمل حمایت کا اعلان کیا

Web Desk16 ستمبر، 2026