وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

فیلڈ مارشل اور اسحاق ڈار کی کوششوں سے 2 جہاز پاکستان پہنچ گئے،

W
Web Desk
2 اپریل، 2026
فیلڈ مارشل اور اسحاق ڈار کی کوششوں سے 2 جہاز پاکستان پہنچ گئے،
international seerat conference

جنگ کے باعث معاشی مشکلات کا سامنا، غریب کو تحفظ اور امیروں کو قربانی دینا ہوگی، وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک کو درپیش معاشی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے کفایت شعاری مہم کو مزید تیز کیا جا رہا ہے، غریب طبقے کو تحفظ دینا اور امیروں کو قربانی دینا ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ آبنائے ہرمز میں پھنسے دو جہاز فیلڈ مارشل اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی کوششوں سے پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

عالمی توانائی بحران اور خطے میں جاری کشیدگی کے تناظر میں وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس منعقد ہوا جس میں فیلڈ مارشل، وزرائے اعلیٰ، نگران وزیراعلیٰ گلگت بلتستان اور وزیراعظم آزاد کشمیر نے شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ کفایت شعاری مہم کے لیے 139 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، سرکاری گاڑیوں کو گراؤنڈ کیا گیا ہے جبکہ ارکان اسمبلی دو ماہ کی تنخواہیں نہیں لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جنگ کے باعث پاکستان کو معاشی مشکلات کا سامنا ہے اور دیگر ممالک کی طرح پاکستان بھی اس کے اثرات سے متاثر ہو رہا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ خطے میں جنگ دوسرے مہینے میں داخل ہو چکی ہے اور اس دوران ہونے والی شہادتوں پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ایران اور امریکا کے درمیان جنگ ختم کرانے کے لیے ہر ممکن سفارتی کوششیں کیں اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اس سلسلے میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ آبنائے ہرمز میں موجود دو جہاز فیلڈ مارشل اور اسحاق ڈار کی کوششوں سے پاکستان پہنچے جبکہ انہوں نے بھرپور تعاون پر بلاول بھٹو کا بھی شکریہ ادا کیا۔

اجلاس میں خطے میں جاری کشیدگی کے باعث توانائی کے ممکنہ بحران پر بھی غور کیا گیا اور شرکاء کو توانائی بچت اور کفایت شعاری اقدامات سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اہم امور بھی زیر غور آئے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے صوبوں سے پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی میں حصہ ڈالنے پر زور دیا جبکہ قیمتوں میں اضافے کا بوجھ مخصوص صارفین پر منتقل کرنے کی تجویز بھی زیر غور آئی۔ اجلاس میں بیرونی سفارت کاری اور پاکستان کی ثالثی کوششوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔

international seerat conference
شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 2 اپریل، 2026 کو 02:47 PM

آخری تدوین: 2 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین

 فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے امریکی وفد کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال پر گفتگو
تازہ ترین

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے امریکی وفد کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال پر گفتگو

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے امریکی وفد کی ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات اورخطے کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا

Web Desk16 ستمبر، 2026
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کا کیس، سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل سے معاونت طلب کر لی
پاکستان

عمران خان کی ہسپتال منتقلی کا کیس، سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل سے معاونت طلب کر لی

عمران خان کی الشفا ہسپتال منتقلی کے کیس میں سپریم کورٹ نے وفاقی آئینی عدالت کے دائرہ اختیار پر اٹارنی جنرل منصور اعوان سے معاونت طلب کرلی۔ جسٹس شاہد وحید نے سوال اٹھایا کہ وفاقی آئینی عدالت مقدمات کا ریکارڈ طلب کرکے انہیں سماعت کے لیے کیسے مقرر کر سکتی ہے۔ عدالت نے اڈیالہ جیل حکام کی عدم حاضری اور 18 اگست کے طبی سہولیات سے متعلق حکم پر بھی سوالات کیے۔ اٹارنی جنرل کی درخواست پر کیس کی سماعت تین ہفتوں کے لیے ملتوی کردی گئی

Web Desk16 ستمبر، 2026
مکہ مکرمہ پر ڈرون حملے کی کوشش قابل مذمت، سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہیں: وزیراعظم
پاکستان

مکہ مکرمہ پر ڈرون حملے کی کوشش قابل مذمت، سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہیں: وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے مکہ مکرمہ پر حوثیوں کے مبینہ ڈرون حملے کی کوشش کی مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور حرمین شریفین کے تحفظ کے لیے مکمل حمایت کا اعلان کیا

Web Desk16 ستمبر، 2026