وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

پیٹرولیم قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج، عالمی موازنہ بھی پیش

W
Web Desk
3 اپریل، 2026
پیٹرولیم قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج، عالمی موازنہ بھی پیش

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے، جس میں حکومتی اقدام کو غیر شفاف اور عوام دشمن قرار دیا گیا ہے۔

(لاہور) درخواست اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ حکومت نے پیٹرولیم قیمتوں میں اضافہ کسی واضح اور شفاف فارمولے کے بغیر کیا۔

درخواست گزار کے مطابق پاکستان میں پیٹرول کی قیمت 450 روپے فی لیٹر سے تجاوز کر چکی ہے، جو کئی ممالک کے مقابلے میں نمایاں طور پر زیادہ ہے۔ درخواست میں عالمی قیمتوں کا موازنہ پیش کرتے ہوئے بتایا گیا کہ امریکا میں پیٹرول تقریباً 250 روپے فی لیٹر جبکہ بھارت میں 290 سے 310 روپے کے درمیان ہے۔

اسی طرح ترکیہ، بنگلا دیش اور سری لنکا میں بھی پیٹرول کی قیمت پاکستان کے مقابلے میں کم بتائی گئی ہے، جبکہ متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب میں یہ قیمتیں مزید کم ہیں۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ کم آمدنی کے باوجود پاکستانی عوام پر سب سے زیادہ بوجھ ڈالا جا رہا ہے، جس سے مہنگائی میں شدید اضافہ ہوگا اور خوراک و ٹرانسپورٹ کے اخراجات بھی بڑھ جائیں گے۔

درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے کو کالعدم قرار دیا جائے اور فوری طور پر اس پر عملدرآمد معطل کیا جائے۔ مزید یہ بھی کہا گیا ہے کہ 15 دن کے موجودہ اسٹاک پر نئی قیمت کا اطلاق ناجائز منافع خوری کے زمرے میں آتا ہے۔

عدالت سے اس معاملے پر جلد سماعت کی درخواست بھی کی گئی ہے تاکہ عوام کو فوری ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 3 اپریل، 2026 کو 06:04 AM

آخری تدوین: 3 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین

 ڈی جی آئی ایس پی آر کی سمر انٹرن شپ 2026 میں طلبہ سے خصوصی نشست، قومی سلامتی اور ذمہ دارانہ سوشل میڈیا استعمال پر گفتگو
پاکستان

ڈی جی آئی ایس پی آر کی سمر انٹرن شپ 2026 میں طلبہ سے خصوصی نشست، قومی سلامتی اور ذمہ دارانہ سوشل میڈیا استعمال پر گفتگو

ڈی جی آئی ایس پی آر نے سمر انٹرن شپ 2026 کے طلبہ و طالبات سے خصوصی نشست میں قومی سلامتی، دہشت گردی، مس انفارمیشن، بھارتی پروپیگنڈے اور سوشل میڈیا کے ذمہ دارانہ استعمال پر تفصیلی گفتگو کی۔ 21 اسٹیشنز پر جاری انٹرن شپ میں 6 ہزار سے زائد طلبہ شریک ہیں

Web Desk2 اگست، 2026
 آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، 20 نشستوں پر پولنگ جاری، ایک حلقے میں ووٹنگ بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ملتوی
تازہ ترین

آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، 20 نشستوں پر پولنگ جاری، ایک حلقے میں ووٹنگ بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ملتوی

آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں 20 نشستوں پر پولنگ جاری ہے جبکہ ایل اے-27 مظفرآباد ون میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ووٹنگ ملتوی کر دی گئی۔ 12 لاکھ سے زائد ووٹرز حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں، جبکہ پیپلز پارٹی نے متعدد پولنگ اسٹیشنز پر تاخیر کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

Web Desk2 اگست، 2026
بھارت نے بگلیہار ڈیم سے بھی پانی چھوڑ دیا، پاکستان میں سیلابی خدشات بڑھ گئے
تازہ ترین

بھارت نے بگلیہار ڈیم سے بھی پانی چھوڑ دیا، پاکستان میں سیلابی خدشات بڑھ گئے

بھارت نے سلال ڈیم کے بعد بگلیہار ڈیم سے بھی پانی چھوڑ دیا۔ حکام کے مطابق دریاؤں میں پانی کے بہاؤ پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے، جبکہ پاکستان نے اسے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی قرار دیا ہے

Web Desk2 اگست، 2026