وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

پنجاب میں پیٹرول سبسڈی کیلئے آن لائن درخواستوں کا آغاز، آسان طریقہ کار جاری

W
Web Desk
4 اپریل، 2026
پنجاب میں پیٹرول سبسڈی کیلئے آن لائن درخواستوں کا آغاز، آسان طریقہ کار جاری
international seerat conference

پنجاب حکومت نے مہنگائی کے پیش نظر عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے پیٹرول سبسڈی پروگرام کے تحت آن لائن درخواستوں کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے اور اس سلسلے میں آسان طریقہ کار بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

(لاہور)حکام کے مطابق شہری سرکاری ویب سائٹ mkb.punjab.gov.pk کے ذریعے گھر بیٹھے رجسٹریشن کر سکتے ہیں۔ درخواست دہندگان کو سب سے پہلے اکاؤنٹ بنانے کیلئے اپنی ذاتی معلومات درج کرنا ہوں گی، جس کے بعد موبائل فون پر موصول ہونے والے او ٹی پی کے ذریعے اکاؤنٹ کی تصدیق کی جائے گی۔

رجسٹریشن مکمل ہونے کے بعد شہری دوبارہ لاگ اِن کر کے Register New Complaint کے آپشن کے ذریعے درخواست جمع کرا سکیں گے۔ اس کے بعد "مریم کو بتائیں" پورٹل منتخب کر کے پیٹرول سبسڈی کے لیے اپلائی کیا جا سکتا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ درخواست دہندگان کو اپنی گھریلو مالی صورتحال سے متعلق مختصر تفصیلات بھی فراہم کرنا ہوں گی، جبکہ درخواست جمع ہونے کے بعد تصدیقی پیغام بھی موصول ہو گا۔

پنجاب حکومت کے مطابق اس اقدام کا مقصد مہنگائی کے دوران عوام کو ریلیف فراہم کرنا اور سبسڈی کے عمل کو شفاف، آسان اور قابل رسائی بنانا ہے۔

international seerat conference
شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 4 اپریل، 2026 کو 02:21 PM

آخری تدوین: 4 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین

 فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے امریکی وفد کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال پر گفتگو
تازہ ترین

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے امریکی وفد کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال پر گفتگو

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے امریکی وفد کی ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات اورخطے کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا

Web Desk16 ستمبر، 2026
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کا کیس، سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل سے معاونت طلب کر لی
پاکستان

عمران خان کی ہسپتال منتقلی کا کیس، سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل سے معاونت طلب کر لی

عمران خان کی الشفا ہسپتال منتقلی کے کیس میں سپریم کورٹ نے وفاقی آئینی عدالت کے دائرہ اختیار پر اٹارنی جنرل منصور اعوان سے معاونت طلب کرلی۔ جسٹس شاہد وحید نے سوال اٹھایا کہ وفاقی آئینی عدالت مقدمات کا ریکارڈ طلب کرکے انہیں سماعت کے لیے کیسے مقرر کر سکتی ہے۔ عدالت نے اڈیالہ جیل حکام کی عدم حاضری اور 18 اگست کے طبی سہولیات سے متعلق حکم پر بھی سوالات کیے۔ اٹارنی جنرل کی درخواست پر کیس کی سماعت تین ہفتوں کے لیے ملتوی کردی گئی

Web Desk16 ستمبر، 2026
مکہ مکرمہ پر ڈرون حملے کی کوشش قابل مذمت، سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہیں: وزیراعظم
پاکستان

مکہ مکرمہ پر ڈرون حملے کی کوشش قابل مذمت، سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہیں: وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے مکہ مکرمہ پر حوثیوں کے مبینہ ڈرون حملے کی کوشش کی مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور حرمین شریفین کے تحفظ کے لیے مکمل حمایت کا اعلان کیا

Web Desk16 ستمبر، 2026