ایران کے اسرائیل، قطر اور متحدہ عرب امارات پر تازہ حملے


اسرائیل، قطر اور متحدہ عرب امارات تینوں ممالک کا کہنا ہے کہ ایران نے ان کے ملکوں پر میزائل داغے ہیں۔
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ میزائلوں کو روکنے کے لیے دفاعی نظام فعال ہیں اور متاثرہ علاقوں میں لوگوں کو انتباہی پیغامات بھیج دیے گئے ہیں۔
متحدہ عرب امارات کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ ان کا فضائی دفاع نظام ’فی الحال ایران کی طرف سے آنے والے میزائل اور ڈرون خطرات کا جواب دے رہے ہیں۔‘ انھوں نے قریبی علاقوں میں رہنے والوں سے ’حفاظتی ہدایات پر عمل کرنے‘ کی ہدایت کی ہے۔
دریں اثنا، قطر کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ مسلح افواج نے ملک کی جانب داغے گئے ایک میزائل حملے کو ناکام بنا دیا ہے۔

شائع ہوا: 10 مارچ، 2026 کو 01:35 PM
آخری تدوین: 27 مارچ، 2026



