وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

گلگت بلتستان انتخابات سے قبل دیامر میں دفعہ 144 نافذ، اسلحہ اور ڈرونز پر پابندی

W
Web Desk
6 جون، 2026
گلگت بلتستان انتخابات سے قبل دیامر میں دفعہ 144 نافذ، اسلحہ اور ڈرونز پر پابندی
international seerat conference

گلگت بلتستان کے عام انتخابات سے قبل ضلع دیامر میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔ اسلحے کی نمائش، ہوائی فائرنگ، پٹاخوں اور ڈرونز کے استعمال پر پابندی عائد، جبکہ 174 پولنگ اسٹیشنز میں سے 119 کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔

(چلاس)گلگت بلتستان میں کل ہونے والے عام انتخابات کے پیش نظر ضلع دیامر میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ دیامر لیفٹیننٹ (ر) محمد اویس کی جانب سے جاری کردہ حکم نامے کے مطابق ضلع بھر میں اسلحے کی نمائش، ہوائی فائرنگ، پٹاخوں کے استعمال، ڈرونز، کواڈ کاپٹرز اور دیگر بغیر پائلٹ فضائی آلات کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

حکم نامے میں واضح کیا گیا ہے کہ تحریری این او سی کے بغیر ڈرون اڑانے یا اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ یہ پابندیاں آئندہ 60 روز تک نافذ العمل رہیں گی، تاہم سرکاری ڈیوٹی پر مامور پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار اس سے مستثنیٰ ہوں گے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر دیامر کو احکامات پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ اسسٹنٹ کمشنرز اور سب ڈویژنل مجسٹریٹس کو چلاس، داریل اور تانگیر میں ان احکامات کی مؤثر تشہیر کا ٹاسک دیا گیا ہے۔ حکم نامے کی نقول الیکشن سیل، متعلقہ ریٹرننگ افسران اور صوبائی الیکشن کمشنر گلگت بلتستان کو بھی ارسال کر دی گئی ہیں۔

الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کے مطابق رات 12 بجے انتخابی مہم ختم ہو چکی ہے اور تمام سیاسی جماعتیں اور امیدوار پولنگ کے روز کے لیے اپنی تیاریوں کو حتمی شکل دے رہے ہیں۔ اس دوران مختلف شہروں میں مقیم دیامر کے ووٹرز کو اپنے آبائی حلقوں میں لا کر ووٹ کاسٹ کروانے کی کوششیں بھی جاری ہیں۔

انتخابات کے پرامن انعقاد کے لیے پنجاب پولیس کے 5 ہزار اہلکاروں پر مشتمل اضافی نفری بھی گلگت بلتستان پہنچ چکی ہے تاکہ سیکیورٹی انتظامات کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔

ضلع دیامر کے چار انتخابی حلقوں میں مجموعی طور پر 1 لاکھ 58 ہزار 714 ووٹرز رجسٹرڈ ہیں، جن میں 81 ہزار 655 مرد اور 77 ہزار 59 خواتین ووٹرز شامل ہیں۔

ضلع بھر میں 174 پولنگ اسٹیشنز اور 380 پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں۔ ان میں سے 119 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس، 22 کو حساس اور 33 کو نارمل قرار دیا گیا ہے۔

حلقہ جی بی اے 15 دیامر-1 (چلاس) میں 44 ہزار 526 ووٹرز رجسٹرڈ ہیں اور یہاں 52 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں، جن میں 22 انتہائی حساس قرار دیے گئے ہیں۔

حلقہ جی بی اے 16 دیامر-2 (چلاس) میں 46 ہزار 282 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ اس حلقے کے 44 پولنگ اسٹیشنز میں سے 19 انتہائی حساس اور 10 حساس قرار دیے گئے ہیں۔

حلقہ جی بی اے 17 دیامر-3 (داریل) میں 41 ہزار 45 رجسٹرڈ ووٹرز موجود ہیں اور یہاں کے تمام 46 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔

اسی طرح حلقہ جی بی اے 18 دیامر-4 (تانگیر) میں 26 ہزار 861 ووٹرز رجسٹرڈ ہیں اور اس حلقے کے تمام 32 پولنگ اسٹیشنز بھی انتہائی حساس قرار دیے گئے ہیں۔

انتظامیہ کے مطابق سخت سیکیورٹی اقدامات کا مقصد انتخابات کے شفاف، آزادانہ اور پرامن انعقاد کو یقینی بنانا ہے تاکہ ووٹرز بلاخوف و خطر اپنا جمہوری حق استعمال کر سکیں۔

international seerat conference
شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 6 جون، 2026 کو 08:42 AM

آخری تدوین: 6 جون، 2026

متعلقہ مضامین

عمران خان کی ہسپتال منتقلی کا کیس، سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل سے معاونت طلب کر لی
پاکستان

عمران خان کی ہسپتال منتقلی کا کیس، سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل سے معاونت طلب کر لی

عمران خان کی الشفا ہسپتال منتقلی کے کیس میں سپریم کورٹ نے وفاقی آئینی عدالت کے دائرہ اختیار پر اٹارنی جنرل منصور اعوان سے معاونت طلب کرلی۔ جسٹس شاہد وحید نے سوال اٹھایا کہ وفاقی آئینی عدالت مقدمات کا ریکارڈ طلب کرکے انہیں سماعت کے لیے کیسے مقرر کر سکتی ہے۔ عدالت نے اڈیالہ جیل حکام کی عدم حاضری اور 18 اگست کے طبی سہولیات سے متعلق حکم پر بھی سوالات کیے۔ اٹارنی جنرل کی درخواست پر کیس کی سماعت تین ہفتوں کے لیے ملتوی کردی گئی

Web Desk16 ستمبر، 2026
مکہ مکرمہ پر ڈرون حملے کی کوشش قابل مذمت، سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہیں: وزیراعظم
پاکستان

مکہ مکرمہ پر ڈرون حملے کی کوشش قابل مذمت، سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہیں: وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے مکہ مکرمہ پر حوثیوں کے مبینہ ڈرون حملے کی کوشش کی مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور حرمین شریفین کے تحفظ کے لیے مکمل حمایت کا اعلان کیا

Web Desk16 ستمبر، 2026
اپنی دفاعی صلاحیتوں پر مکمل اعتماد ہے، ہم ناصرف دفاع کر سکتے ہیں بلکہ سزا بھی دے سکتے ہیں: ڈی جی آئی ایس پی آر
پاکستان

اپنی دفاعی صلاحیتوں پر مکمل اعتماد ہے، ہم ناصرف دفاع کر سکتے ہیں بلکہ سزا بھی دے سکتے ہیں: ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے ہمیں اپنی دفاعی صلاحیتوں پر مکمل اعتماد ہے، ہم ناصرف دفاع کر سکتے ہیں بلکہ سزا بھی دے سکتے ہیں

Web Desk16 ستمبر، 2026