بالٹیمور میں 14 اگست میلہ، پاکستانی خواتین نے وطن سے محبت کا اظہار کیا
محمد نعیم اختر
بالٹیمور، میری لینڈ میں پاکستان کے 79ویں یومِ آزادی کے موقع پر 14 اگست میلے کا انعقاد کیا گیا۔ پاکستانی خواتین نے سبز و سفید لباس میں شرکت کی، ملی نغمے پیش کیے، قومی ترانہ پڑھا اور پاکستان کی ترقی و امن کے لیے دعائیں کیں
بالٹیمور، میری لینڈ: پاکستان کے 79ویں یومِ آزادی کے موقع پر امریکی شہر بالٹیمور میں رنگا رنگ 14 اگست میلے کا انعقاد کیا گیا، جس میں پاکستانی خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
شرکاء نے سبز و سفید لباس زیب تن کیے جبکہ ملی نغموں نے تقریب کے ماحول کو حب الوطنی کے جذبے سے بھر دیا۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ پاکستان سے دور رہنے کے باوجود وطن کی محبت ہمیشہ ان کے دلوں میں زندہ رہتی ہے۔

تقریب کے دوران پاکستان کے 79ویں یومِ آزادی کا کیک کاٹا گیا اور ملک کی ترقی، خوشحالی اور امن کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ خواتین نے مل کر قومی ترانہ بھی پڑھا اور پاکستان سے اپنی محبت کا اظہار کیا۔

معروف پاکستانی کرکٹ کردار چاچا کرکٹ کی تقریب میں آمد نے میلے کی رونق مزید بڑھا دی، جبکہ ان کی موجودگی پر شرکاء میں خاصا جوش و خروش دیکھنے میں آیا۔
پاکستانی کمیونٹی کا کہنا تھا کہ بیرونِ ملک اس طرح کی تقریبات نئی نسل کو پاکستان کی ثقافت، روایات اور وطن سے محبت سے جوڑے رکھنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

محمد نعیم اختر
محمد نعیم اختر، واشنگٹن ڈی سی میں وائسز آف امریکا کیلئے بطور بیوروچیف فرائض انجام دے رہے ہیں
شائع ہوا: 15 اگست، 2026 کو 03:58 AM
آخری تدوین: 15 اگست، 2026



