وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

پرویز الٰہی سے لطیف کھوسہ کی اہم ملاقات، عمران خان سے ملاقات کی تفصیلات سے آگاہ کردیا، آئندہ حکمت عملی پر مشاورت

W
Web Desk
14 نومبر، 2026
پرویز الٰہی سے لطیف کھوسہ کی اہم ملاقات، عمران خان سے ملاقات کی تفصیلات سے آگاہ کردیا، آئندہ حکمت عملی پر مشاورت

پی ٹی آئی کے مرکزی صدر چودھری پرویز الٰہی سے سینئر رہنما سردار لطیف کھوسہ کی ملاقات، عمران خان سے ہونے والی حالیہ ملاقات پر بریفنگ دی گئی۔ پرویز الٰہی نے سیاسی ڈیڈ لاک ختم کرنے اور ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھنے پر زور دیا، دونوں رہنماؤں کی آئندہ سیاسی حکمت عملی پر مشاورت

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر چودھری پرویز الٰہی سے پارٹی کے سینئر رہنما اور قانون دان سردار لطیف کھوسہ نے اہم ملاقات کی، جس میں ملکی سیاسی صورتحال، عمران خان سے ہونے والی حالیہ ملاقات اور پارٹی کی آئندہ حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران سردار لطیف کھوسہ نے چودھری پرویز الٰہی کو بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اپنی حالیہ ملاقات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور موجودہ سیاسی ڈیڈ لاک کے خاتمے کے امکانات پر بھی گفتگو کی۔

اس موقع پر چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ عمران خان سے ہونے والی حالیہ ملاقات ایک اچھا اور خوش آئند اقدام ہے۔ خطے میں تیزی سے تبدیل ہوتے حالات کا تقاضا ہے کہ پاکستان کے اندر بھی سیاسی ڈیڈ لاک ختم ہونا چاہیے کیونکہ موجودہ صورتحال کسی کے مفاد میں نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی ملاقاتوں اور مشاورت کا یہ سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہنا چاہیے تاکہ ملک میں سیاسی معاملات کو آگے بڑھانے کے لیے سازگار ماحول پیدا ہو سکے۔

پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ سردار لطیف کھوسہ انتہائی تجربہ کار اور منجھے ہوئے سیاستدان ہیں، ان کی سیاسی بصیرت اور تجربہ پارٹی کے لیے اہمیت کا حامل ہے۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے تحریک انصاف کے آئندہ لائحہ عمل، سیاسی حکمت عملی اور مستقبل کے اقدامات کے حوالے سے بھی مشاورت کی۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 14 نومبر، 2026 کو 02:57 PM

آخری تدوین: 14 نومبر، 2026

متعلقہ مضامین

خیبرپختونخوا میں سونے کی کان کنی پر پابندی، تمام لیز منسوخ کرنے کا فیصلہ
تازہ ترین

خیبرپختونخوا میں سونے کی کان کنی پر پابندی، تمام لیز منسوخ کرنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے خلاف بڑا فیصلہ، گورنر فیصل کریم کنڈی نے تمام مائننگ سرگرمیاں فوری معطل اور لیز منسوخ کرنے کا اعلان کردیا۔ ہر ماہ 90 کلو سونا نکالنے، رقم افغانستان منتقل ہونے، سیاستدانوں کی مبینہ سرپرستی اور جوڈیشل کمیشن کے قیام سے متعلق اہم انکشافات

Web Desk14 نومبر، 2026
شہباز شریف اور آصف علی زرداری کی اہم ملاقات، ملکی سیاسی، معاشی اور سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال
تازہ ترین

شہباز شریف اور آصف علی زرداری کی اہم ملاقات، ملکی سیاسی، معاشی اور سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

صدر مملکت آصف علی زرداری کی وزیراعظم شہباز شریف سے ماڈل ٹاؤن میں ملاقات، ملکی سیاسی، معاشی اور سکیورٹی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال۔ اتحادی جماعتوں کے تعاون، عوامی فلاحی منصوبوں اور معاشی استحکام کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ

Web Desk14 نومبر، 2026
پاکستان کی معدنی دولت کو کارآمد بنانا ہمارا اجتماعی قومی مقصد ہے: فیلڈ مارشل
پاکستان

پاکستان کی معدنی دولت کو کارآمد بنانا ہمارا اجتماعی قومی مقصد ہے: فیلڈ مارشل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہےکہ پاکستان کی معدنی دولت کو کارآمد بنانا ہمارا اجتماعی قومی مقصد ہے۔

Web Desk14 نومبر، 2026