وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
امریکا

امریکی مڈٹرم انتخابات میں مسلمان خاتون کی تاریخ ساز کامیابی، آرکیا ویڈ جمالوالدین نے میدان مار لیا

محمد نعیم اخترمحمد نعیم اختر14 نومبر، 2026
امریکی مڈٹرم انتخابات میں مسلمان خاتون کی تاریخ ساز کامیابی، آرکیا ویڈ جمالوالدین نے میدان مار لیا

امریکی ریاست میری لینڈ کے شہر بالٹی مور میں مسلمان خاتون آرکیا ویڈ جمالوالدین کی تاریخی کامیابی۔ بالٹی مور کاؤنٹی کونسل ڈسٹرکٹ 9 سے 150 سے زائد ووٹوں کی برتری سے کامیاب، پہلی مسلمان خاتون کونسل ممبر منتخب ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا

بالٹی مور: امریکی ریاست میری لینڈ کے شہر بالٹی مور میں امریکی مڈٹرم انتخابات کے دوران مسلمان خاتون امیدوار آرکیا ویڈ جمالوالدین نے کامیابی حاصل کرکے تاریخ رقم کر دی۔

آرکیا ویڈ جمالوالدین نے بالٹی مور کاؤنٹی کونسل کے ڈسٹرکٹ 9 سے انتخابی معرکے میں اپنے حریف کو سخت مقابلے کے بعد 150 سے زائد ووٹوں کی برتری سے شکست دی۔

ان کی کامیابی کو بالٹی مور کاؤنٹی کی مقامی سیاست میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ اس کامیابی کے ساتھ آرکیا ویڈ جمالوالدین بالٹی مور کاؤنٹی کونسل کی پہلی مسلمان خاتون منتخب ہونے کا اعزاز حاصل کر رہی ہیں۔

انتخابی مقابلہ انتہائی سخت رہا، تاہم 150 سے زائد ووٹوں کی برتری نے ان کی کامیابی یقینی بنا دی۔

آرکیا ویڈ جمالوالدین کی کامیابی کو امریکہ میں مسلم کمیونٹی کی سیاسی نمائندگی کے حوالے سے ایک اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔ ان کی کامیابی سے مقامی سیاست میں خواتین اور مسلم کمیونٹی کی نمائندگی کو بھی تقویت ملے گی۔

شیئر کریں:
محمد نعیم اختر
محمد نعیم اختر

محمد نعیم اختر، واشنگٹن ڈی سی میں وائسز آف امریکا کیلئے بطور بیوروچیف فرائض انجام دے رہے ہیں

شائع ہوا: 14 نومبر، 2026 کو 02:28 PM

آخری تدوین: 14 نومبر، 2026

متعلقہ مضامین

پاکستان کا خلیجی ممالک کی خودمختاری اور سلامتی کے تحفظ پر زور، سعودی تنصیبات اور تجارتی جہازوں پر حملوں کی مذمت
تازہ ترین

پاکستان کا خلیجی ممالک کی خودمختاری اور سلامتی کے تحفظ پر زور، سعودی تنصیبات اور تجارتی جہازوں پر حملوں کی مذمت

اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب سید حیدر شاہ نے خلیجی ممالک کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور سلامتی کے تحفظ پر زور دے دیا۔ پاکستان نے سعودی عرب کی شہری تنصیبات اور تجارتی جہازوں پر حوثی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے آبنائے ہرمز اور باب المندب میں محفوظ جہازرانی یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے

Web Desk14 نومبر، 2026
امریکا میں فضائی بحران کے بعد آپریشنز بحال ہونا شروع، 13 ہزار سے زائد پروازیں متاثر
امریکا

امریکا میں فضائی بحران کے بعد آپریشنز بحال ہونا شروع، 13 ہزار سے زائد پروازیں متاثر

امریکا میں تکنیکی خرابی کے باعث شدید متاثر ہونے والا فضائی آپریشن بحال ہونا شروع ہوگیا۔ ایف اے اے نے ملک بھر میں گراؤنڈ اسٹاپ ختم کردیا، تاہم 13 ہزار سے زائد پروازیں متاثر، ہزاروں پروازیں منسوخ اور 15 لاکھ مسافر مشکلات کا شکار ہوئے۔ امریکی وزیر ٹرانسپورٹ کا فضائی ٹریفک کنٹرول سسٹم کی اپ گریڈیشن کے لیے 50 ارب ڈالر کی ہنگامی فنڈنگ کا مطالبہ

Web Desk14 نومبر، 2026
ٹرمپ، شی جن پنگ اور پیوٹن کی آئندہ ہفتے چین میں اہم ملاقات متوقع
تازہ ترین

ٹرمپ، شی جن پنگ اور پیوٹن کی آئندہ ہفتے چین میں اہم ملاقات متوقع

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، چینی صدر شی جن پنگ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی آئندہ ہفتے چین کے شہر شینزین میں ایپیک سمٹ کے موقع پر سہ فریقی ملاقات متوقع ہے۔ اجلاس میں ایران جنگ، امریکا چین تعلقات، روس امریکا جوہری معاہدے اور مستقبل کے جوہری ہتھیاروں سے متعلق لائحہ عمل پر بات چیت متوقع ہے۔

Web Desk14 نومبر، 2026