شہباز شریف اور آصف علی زرداری کی اہم ملاقات، ملکی سیاسی، معاشی اور سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

صدر مملکت آصف علی زرداری کی وزیراعظم شہباز شریف سے ماڈل ٹاؤن میں ملاقات، ملکی سیاسی، معاشی اور سکیورٹی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال۔ اتحادی جماعتوں کے تعاون، عوامی فلاحی منصوبوں اور معاشی استحکام کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ
اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی، جس میں ملک کی مجموعی سیاسی، معاشی اور سکیورٹی صورتحال سمیت اہم قومی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
صدر مملکت آصف علی زرداری وزیراعظم شہباز شریف کی رہائش گاہ ماڈل ٹاؤن پہنچے، جہاں زیراعظم نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت کو اپنے حالیہ دورہ ترکیہ اور 31ویں کانفرنس آف پارٹیز (COP31) میں شرکت کے حوالے سے آگاہ کیا۔
دونوں رہنماؤں نے اتحادی جماعتوں کے درمیان باہمی تعاون، سیاسی مشاورت کے تسلسل اور عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر ملک میں معاشی استحکام کے فروغ اور ترقیاتی عمل کو مزید تیز کرنے کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔
ملاقات میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف، سینیٹر سلیم مانڈوی والا، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ اور رکن قومی اسمبلی میاں حمزہ شہباز شریف بھی موجود تھے۔
شائع ہوا: 14 نومبر، 2026 کو 02:18 PM
آخری تدوین: 14 نومبر، 2026



