وزیر اعلیٰ پنجاب نے مثالی گاؤں پروگرام کے دوسرے فیز کی منظوری دے دی

مثالی گاؤں پروگرام کا دوسرا فیز منظور، دیہی علاقوں میں صاف پانی اور ڈیجیٹل مانیٹرنگ سسٹم متعارف
(لاہور) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مثالی گاؤں پروگرام کے دوسرے فیز کی منظوری دیتے ہوئے دیہی ترقی کے اقدامات کو مزید تیز کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔
اجلاس میں وزیر اعلیٰ نے ڈیجیٹل مانیٹرنگ سسٹم متعارف کرانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ تمام ترقیاتی منصوبوں کی شفاف نگرانی کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ عوام تک سہولیات بروقت پہنچ سکیں۔
مریم نواز نے کہا کہ پسماندہ علاقوں میں صاف پانی کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کیلئے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہر صورت دیہی علاقوں کی محرومیوں کا خاتمہ یقینی بنائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ مثالی گاؤں پروگرام کے تحت دیہی علاقوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی، انفراسٹرکچر کی بہتری اور معیار زندگی بلند کرنے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کے مطابق حکومت کا مقصد ہے کہ ترقی کے ثمرات صرف شہروں تک محدود نہ رہیں بلکہ دیہات بھی جدید سہولیات سے آراستہ ہوں۔
شائع ہوا: 15 اپریل، 2026 کو 06:58 AM
آخری تدوین: 15 اپریل، 2026



