وائسز آف امریکا
تازہ خبریں

مہنگی توانائی لینے سے بہتر ہے لوڈ مینجمنٹ کرلیں، مارچ تک سسٹم میں کوئی مسئلہ نہیں: وزیر پیٹرولیم

W
Web Desk
5 مارچ، 2026
مہنگی توانائی لینے سے بہتر ہے لوڈ مینجمنٹ کرلیں، مارچ تک سسٹم میں کوئی مسئلہ نہیں: وزیر پیٹرولیم
international seerat conference

وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے قطر کی جانب سے پاکستان کو ایل این جی کی سپلائی روکنے کی تصدیق کر دی۔

وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ خطے میں غیر معمولی صورت حال ہے جس کی لپیٹ میں کئی ممالک آگئے ہیں، قطر ایل این جی نے ہمیں بتا دیا ہے کہ مزید کارگو ابھی نہیں دے رہے۔

انہوں نے کہا کہ مہنگی توانائی لینے سے بہتر ہے کہ ہم لوڈ مینجمنٹ کرلیں۔

وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کا کہنا تھا کہ مارچ تک ہمیں سسٹم میں کوئی مسئلہ دکھائی نہیں دے گا،گیس کے برعکس تیل کا ہم نے ذخیرہ کرلیا ہے۔

علی پرویز ملک نے خبردار کیا کہ کوئی پمپ ذخیرہ اندوزی میں ملوث پایا گیا تو سخت ایکشن لیں گے۔

international seerat conference
شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 5 مارچ، 2026 کو 07:15 PM

آخری تدوین: 11 مارچ، 2026