وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

غزہ میں ڈرون دھماکا، 2 اسرائیلی فوجی ہلاک

W
Web Desk
25 ستمبر، 2026
غزہ میں ڈرون دھماکا، 2 اسرائیلی فوجی ہلاک

شمالی غزہ میں فوجی چوکی کے اندر ڈرون گر کر تباہ ہونے کے بعد دھماکا، اسرائیلی فوج کے مطابق 2 فوجی ہلاک ہوگئے

غزہ: شمالی غزہ کی پٹی میں ایک فوجی چوکی کے اندر ڈرون گرنے اور دھماکے کے نتیجے میں دو اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے۔

اسرائیلی فوج کے مطابق واقعہ جمعہ کو اس وقت پیش آیا جب ایک ڈرون فوجی چوکی کے اندر گر کر تباہ ہوا۔ دھماکے کے نتیجے میں دو فوجی جان کی بازی ہار گئے۔

ہلاک ہونے والے فوجیوں کی شناخت 24 سالہ ناداو کالی اور 23 سالہ اوفیک موالم کے نام سے کی گئی ہے۔ دونوں اسرائیلی فوج کی 16ویں بریگیڈ میں خدمات انجام دے رہے تھے۔

دوسرے آپریشن کے دوران پیش آیا حادثہ

اسرائیلی فوجی حکام کے مطابق دونوں فوجیوں نے ڈرون کا پہلا آپریشن کامیابی سے مکمل کیا تھا، تاہم دوسرے آپریشن کے دوران ڈرون فوجی چوکی کے اندر گر کر تباہ ہوگیا۔

فوج کے مطابق دونوں اہلکار صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ڈرون گرنے کی جگہ پر پہنچے، جہاں ڈرون میں اچانک دھماکا ہوگیا۔ نتیجتاً دونوں فوجی ہلاک ہوگئے۔

ڈرون آپریشنز عارضی طور پر معطل

اسرائیلی میڈیا کے مطابق مذکورہ ڈرون بارودی نوعیت کا فوجی ڈرون تھا۔

واقعے کے بعد اسرائیلی فوج نے ابتدائی جائزہ مکمل ہونے تک ڈرون آپریشنز عارضی طور پر معطل کردیے ہیں۔ فوج کی جانب سے واقعے کی مزید تحقیقات بھی کی جا رہی ہیں۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 25 ستمبر، 2026 کو 08:08 AM

آخری تدوین: 25 ستمبر، 2026

متعلقہ مضامین