وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

ایشیائی منڈیوں میں تیل سستا، برینٹ خام تیل 97 ڈالر 69 سینٹ فی بیرل پر آگیا

W
Web Desk
9 نومبر، 2026
ایشیائی منڈیوں میں تیل سستا، برینٹ خام تیل 97 ڈالر 69 سینٹ فی بیرل پر آگیا

ایشیائی منڈیوں میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر خام تیل کی قیمتوں میں کمی، برینٹ کروڈ 97 ڈالر 69 سینٹ فی بیرل پر آگیا، ایران امریکا کشیدگی اور آبنائے ہرمز کی صورتحال پر نظریں

ایشیائی توانائی کی منڈیوں میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر خام تیل کی قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، برینٹ خام تیل کی قیمت کم ہو کر 97 ڈالر 69 سینٹ فی بیرل ہوگئی۔

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران کے ساتھ کشیدگی نہ بڑھانے سے متعلق بیان کے بعد دیکھا جا رہا ہے۔ ٹرمپ نے امریکی نشریاتی ادارے سی بی ایس کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ایران کے ساتھ کشیدگی میں اضافہ نہیں چاہتے۔

دوسری جانب خلیج فارس اور آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں اور آئل ٹینکروں سے متعلق کم از کم تین بحری حادثات کی اطلاعات نے توانائی کی عالمی منڈیوں میں تشویش پیدا کر دی ہے۔

ماہرین کے مطابق مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال اور آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت سے متعلق پیش رفت عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں پر اثرانداز ہو سکتی ہے۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 9 نومبر، 2026 کو 08:21 AM

آخری تدوین: 9 نومبر، 2026

متعلقہ مضامین