وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

غزہ میں اسرائیلی مظالم اور انسانی بحران پر وزیراعظم شہباز شریف کا اظہارِ تشویش

W
Web Desk
9 نومبر، 2026
غزہ میں اسرائیلی مظالم اور انسانی بحران پر وزیراعظم شہباز شریف کا اظہارِ تشویش

وزیراعظم شہباز شریف نے غزہ میں اسرائیلی کارروائیوں، جنگ بندی کی خلاف ورزیوں اور انسانی امداد کی بندش پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے وزارتِ خارجہ کو امداد بڑھانے کی ہدایت کردی

وزیراعظم شہباز شریف نے غزہ میں فلسطینی عوام کو بنیادی انسانی امداد سے محروم رکھنے اور اسرائیل کی مسلسل کارروائیوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ شدید بارشوں کے باعث خیموں میں پانی بھرنے، بے گھر فلسطینی بچوں کی بے بسی، سردی اور بھوک کے مناظر انتہائی افسوسناک ہیں۔ انہوں نے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں اور بین الاقوامی قوانین کی پامالی کی شدید مذمت بھی کی۔

شہباز شریف نے وزارتِ خارجہ کو ہدایت کی ہے کہ غزہ میں انسانی امداد کی فوری فراہمی بڑھانے کے لیے تمام ممکنہ ذرائع استعمال کیے جائیں۔

دوسری جانب حماس کے مطابق غزہ میں شدید بارشوں کے باعث 70 ہزار خیمے زیرِ آب آگئے ہیں، جس سے تقریباً 3 لاکھ 50 ہزار بے گھر فلسطینی متاثر ہوئے ہیں۔ حماس نے اسرائیلی محاصرے اور امدادی سامان کی فراہمی میں رکاوٹوں کو انسانی بحران کی شدت کی وجہ قرار دیا ہے۔

حماس نے مطالبہ کیا ہے کہ بے گھر فلسطینی خاندانوں کو خیموں کے بجائے محفوظ پناہ گاہیں فراہم کی جائیں۔ تنظیم کے مطابق غزہ میں 3 لاکھ خیموں کی فوری ضرورت ہے اور ثالث و ضامن ممالک امدادی سامان کی مسلسل فراہمی یقینی بنائیں۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 9 نومبر، 2026 کو 07:29 AM

آخری تدوین: 9 نومبر، 2026

متعلقہ مضامین