وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

ننکانہ صاحب میں بابا گورو نانک کے 557ویں جنم دن کی تقریبات کا آج سے آغاز

W
Web Desk
22 نومبر، 2026
ننکانہ صاحب میں بابا گورو نانک کے 557ویں جنم دن کی تقریبات کا آج سے آغاز

ننکانہ صاحب میں بابا گورو نانک کے 557ویں جنم دن کی تقریبات کا آج رات گوردوارہ جنم استھان میں اکھنڈ پاٹھ سے آغاز ہوگا، بھارت سمیت دنیا بھر سے سکھ یاتریوں کی آمد جاری ہے

ننکانہ صاحب میں سکھ مذہب کے بانی بابا گورو نانک دیو جی کے 557ویں جنم دن کی تقریبات کا آغاز آج رات گوردوارہ جنم استھان میں اکھنڈ پاٹھ کی مذہبی رسم سے ہوگا۔

جنم دن کی تقریبات تین روز تک جاری رہیں گی، جن میں شرکت کے لیے اندرون اور بیرون ملک سے سکھ یاتریوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

بھارتی سکھ یاتری بھی ننکانہ صاحب پہنچیں گے

تقریبات میں شرکت کے لیے بھارتی سکھ یاتری بھی آج واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچیں گے، جہاں سے انہیں ننکانہ صاحب لے جایا جائے گا۔

ضلعی انتظامیہ نے مذہبی تقریبات کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے ہیں، جبکہ پنجاب حکومت کی جانب سے سکھ یاتریوں اور شرکا کی حفاظت کے لیے فول پروف سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔

تعلیمی اداروں میں 25 نومبر تک تعطیلات

بابا گورو نانک کے 557ویں جنم دن کی تقریبات کے پیش نظر ننکانہ صاحب کے سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں 25 نومبر تک تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ننکانہ صاحب سکھ مذہب کے بانی بابا گورو نانک دیو جی کی جائے پیدائش ہے، جس کے باعث ہر سال ان کے جنم دن کے موقع پر دنیا بھر سے ہزاروں سکھ یاتری مذہبی رسومات اور تقریبات میں شرکت کے لیے پاکستان آتے ہیں۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 22 نومبر، 2026 کو 07:19 AM

آخری تدوین: 22 نومبر، 2026

متعلقہ مضامین

سندھ ایک ہے اور ایک رہے گا، نئے صوبوں کی بات کہاں سے آگئی؟ ناصر حسین شاہ
تازہ ترین

سندھ ایک ہے اور ایک رہے گا، نئے صوبوں کی بات کہاں سے آگئی؟ ناصر حسین شاہ

سندھ کے وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے نئے صوبوں اور ریفرنڈم سے متعلق بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ ایک ہے اور ایک رہے گا، پیپلز پارٹی کو بائی پاس کرکے ریفرنڈم کرایا گیا تو عوام کے ساتھ کھڑے ہوں گے

Web Desk22 نومبر، 2026
موسمیاتی تبدیلی ہماری تہذیب اور تاریخی ورثے کے لیے بڑا خطرہ بن چکی ہے، مصدق ملک
تازہ ترین

موسمیاتی تبدیلی ہماری تہذیب اور تاریخی ورثے کے لیے بڑا خطرہ بن چکی ہے، مصدق ملک

وفاقی وزیر مصدق ملک نے نئی دہلی میں ایس سی او سویلائزیشن فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی پاکستان کی تہذیب اور تاریخی ورثے کے لیے بڑا خطرہ ہے، 2022 کے سیلاب سے موہنجو دڑو بھی متاثر ہوا۔

Web Desk22 نومبر، 2026
کراچی کو وفاق کا حصہ بنانے کی بات ہوئی تو حمایت کریں گے، مصطفیٰ کمال
تازہ ترین

کراچی کو وفاق کا حصہ بنانے کی بات ہوئی تو حمایت کریں گے، مصطفیٰ کمال

وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال نے کراچی کو وفاق کا حصہ بنانے کی تجویز کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئے صوبوں کی تحریک سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، دسمبر اہم مہینہ ہوگا

Web Desk22 نومبر، 2026