سینڈ پیپر اسکینڈل: ڈیوڈ وارنر اور عثمان خواجہ کو کمنٹری سے آف ایئر کر دیا گیا

آسٹریلوی نشریاتی ادارے نے سینڈ پیپر اسکینڈل سے متعلق حالیہ انکشافات کے بعد سابق کرکٹرز ڈیوڈ وارنر اور عثمان خواجہ کو کمنٹری ٹیم سے دور کر دیا
آسٹریلوی نشریاتی ادارے نے سابق کرکٹرز ڈیوڈ وارنر اور عثمان خواجہ کو کمنٹری سے آف ایئر کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ 2018 کے بدنام زمانہ سینڈ پیپر اسکینڈل سے متعلق حالیہ بیانات اور انکشافات کے بعد سامنے آیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق عثمان خواجہ نے سینڈ پیپر اسکینڈل سے متعلق اہم انکشافات کیے تھے، جبکہ سابق آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر نے بھی ان کے بیان کی مکمل حمایت کی تھی۔
موجودہ صورتحال میں کھیل پر توجہ دینا مشکل ہے، براڈکاسٹر
آسٹریلوی براڈکاسٹر کے مطابق حالیہ واقعات کے باعث دونوں سابق کرکٹرز فی الحال نشریات کا حصہ نہیں ہوں گے۔
نشریاتی ادارے کا کہنا ہے کہ وہ اپنی کمنٹری ٹیم کے تمام ارکان کا احترام کرتا ہے، تاہم موجودہ صورتحال میں ڈیوڈ وارنر اور عثمان خواجہ کے لیے کھیل پر توجہ مرکوز رکھنا مشکل ہے۔
کیا تھا 2018 کا سینڈ پیپر اسکینڈل؟
واضح رہے کہ 2018 میں جنوبی افریقہ کے خلاف کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کے دوران آسٹریلوی ٹیم بال ٹیمپرنگ اسکینڈل کی زد میں آگئی تھی، جسے سینڈ پیپر اسکینڈل کے نام سے جانا جاتا ہے۔
اس واقعے کے بعد آسٹریلوی کرکٹ میں شدید تنازع پیدا ہوا تھا اور ڈیوڈ وارنر سمیت متعدد کھلاڑیوں کو پابندیوں اور تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
شائع ہوا: 22 نومبر، 2026 کو 07:58 AM
آخری تدوین: 22 نومبر، 2026



