وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
دُنیا

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اسلام آباد پہنچ گئے، اعلیٰ قیادت سے اہم ملاقاتیں متوقع

W
Web Desk
24 اپریل، 2026
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اسلام آباد پہنچ گئے، اعلیٰ قیادت سے اہم ملاقاتیں متوقع

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اسلام آباد پہنچ گئے، اعلیٰ پاکستانی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، خطے کی صورتحال، امن و استحکام اور امریکا ایران مذاکرات پر بات چیت ہوگی۔

(اسلام آباد)ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور دیگر اعلیٰ حکام نے ایرانی وزیر خارجہ کا استقبال کیا۔ دورے کے دوران عباس عراقچی پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

ترجمان کے مطابق ملاقاتوں میں خطے کی موجودہ صورتحال، علاقائی امن و استحکام اور جاری سفارتی کوششوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

اس سے قبل عباس عراقچی نے اپنے دورہ پاکستان کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر کہا تھا کہ وہ اسلام آباد کے بعد مسقط اور پھر ماسکو کا بھی دورہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پڑوسی ہماری اولین ترجیح ہیں اور علاقائی صورتحال کے ساتھ ساتھ دوطرفہ امور پر مشاورت کیلئے یہ دورہ کیا جا رہا ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ کا یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب خطے میں کشیدگی برقرار ہے اور امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے مرحلے کیلئے اسلام آباد کو اہم سفارتی مرکز قرار دیا جا رہا ہے۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 24 اپریل، 2026 کو 07:04 PM

آخری تدوین: 24 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین

صدر ٹرمپ کا امیرِ قطر سے ٹیلیفونک رابطہ، خلیجی استحکام کے لیے مذاکرات پر زور
تازہ ترین

صدر ٹرمپ کا امیرِ قطر سے ٹیلیفونک رابطہ، خلیجی استحکام کے لیے مذاکرات پر زور

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو میں خطے کی تازہ صورتحال، امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات، کشیدگی میں کمی اور خلیج میں امن و استحکام کے لیے سفارتی کوششوں کی اہمیت پر زور دیا گیا۔

Web Desk5 اگست، 2026
بحیرۂ احمر میں بھارتی کارگو جہاز حملے کے بعد ڈوب گیا، تمام 14 افراد کو بحفاظت بچا لیا گیا
تازہ ترین

بحیرۂ احمر میں بھارتی کارگو جہاز حملے کے بعد ڈوب گیا، تمام 14 افراد کو بحفاظت بچا لیا گیا

یمن کے قریب بحیرۂ احمر میں بھارتی پرچم بردار کارگو جہاز مبینہ پروجیکٹائل حملے کے بعد ڈوب گیا۔ جہاز پر سوار تمام 14 افراد کو بحفاظت ریسکیو کر لیا گیا، جبکہ بھارت نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے تجارتی جہاز رانی کے تحفظ کا مطالبہ کیا

Web Desk5 اگست، 2026
فوج سے مکمل ہم آہنگی، استعفیٰ نہیں دوں گا، ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر مسعود پزشکیان
تازہ ترین

فوج سے مکمل ہم آہنگی، استعفیٰ نہیں دوں گا، ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر مسعود پزشکیان

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے استعفیٰ دینے کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ڈٹے رہیں گے اور ایرانی فوج کے ساتھ مکمل رابطے میں ہیں

Web Desk4 اگست، 2026