وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

عباس عراقچی اور وانگ یی کی بیجنگ میں ملاقات، خطے کی کشیدہ صورتحال پر اہم گفتگو

W
Web Desk
6 مئی، 2026
عباس عراقچی اور وانگ یی کی بیجنگ میں ملاقات، خطے کی کشیدہ صورتحال پر اہم گفتگو

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے بیجنگ میں چینی ہم منصب وانگ یی سے ملاقات کی، چین نے ایران کے خلاف جنگ کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے جنگ بندی پر زور دیا۔

(بیجنگ)عباس عراقچی نے اپنے دورہ چین کے دوران چینی وزیر خارجہ وانگ یی سے اہم ملاقات کی، جس میں خطے کی تازہ صورتحال، عالمی پیش رفت اور دوطرفہ تعلقات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے موجودہ کشیدگی اور اس کے ممکنہ اثرات پر غور کیا۔ چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے ایران کے خلاف جاری جنگ کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا کہ چین کشیدگی کم کرنے کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ مکمل جنگ بندی ناگزیر ہے کیونکہ خطہ اس وقت ایک نازک مرحلے سے گزر رہا ہے۔ وانگ یی کے مطابق دونوں فریقین کے درمیان براہ راست مذاکرات ہی مسائل کے حل کا مؤثر ذریعہ ہو سکتے ہیں۔

اس موقع پر عباس عراقچی نے کہا کہ ایران صرف ایک منصفانہ اور جامع معاہدہ ہی قبول کرے گا۔ انہوں نے چین کے مضبوط مؤقف کو سراہتے ہوئے کہا کہ چین ایران کا قریبی دوست ہے اور موجودہ حالات میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون مزید مضبوط ہوگا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے جنگ کو کھلی جارحیت اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران مذاکرات کے دوران اپنے جائز حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے بھرپور کوشش کرے گا۔

واضح رہے کہ عباس عراقچی چینی حکام کی دعوت پر چین کا دورہ کر رہے ہیں، جبکہ ان کا یہ دورہ صدر ٹرمپ کے متوقع دورہ چین سے ایک ہفتہ قبل ہو رہا ہے، جسے سفارتی سطح پر اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 6 مئی، 2026 کو 07:16 AM

آخری تدوین: 6 مئی، 2026

متعلقہ مضامین

 پی ٹی آئی واضح کرے وہ پاکستان کے ساتھ ہے یا افغانستان کے ساتھ ؟ وفاقی وزرا
تازہ ترین

پی ٹی آئی واضح کرے وہ پاکستان کے ساتھ ہے یا افغانستان کے ساتھ ؟ وفاقی وزرا

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ اور وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے پی ٹی آئی اور خیبرپختونخوا حکومت پر دہشتگردی کے معاملے میں سخت سوالات اٹھا دیے۔ وفاقی وزرا کا کہنا ہے کہ افغانستان سے دہشتگردوں کی تشکیلیں پاکستان آ رہی ہیں اور دہشتگرد ڈالرز کے عوض کارروائیاں کرتے ہیں

Web Desk28 ستمبر، 2026
نیتن یاہو اچانک ابوظہبی پہنچ گئے، اماراتی صدر سے ملاقات
تازہ ترین

نیتن یاہو اچانک ابوظہبی پہنچ گئے، اماراتی صدر سے ملاقات

رائٹرز کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ابوظہبی کا اچانک دورہ کیا اور اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید سے ملاقات کی، دونوں حکومتوں کی جانب سے فوری تصدیق نہیں کی گئی

Web Desk28 ستمبر، 2026
اے آئی خطرہ ہے، اس پر فوری طور پر قابو پانا ہوگا، بل گیٹس نے خبردار کردیا
تازہ ترین

اے آئی خطرہ ہے، اس پر فوری طور پر قابو پانا ہوگا، بل گیٹس نے خبردار کردیا

مائیکروسافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے مصنوعی ذہانت کے ممکنہ خطرات سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اے آئی کے ذریعے فراڈ، بجلی کے نظام میں خلل اور بینک اکاؤنٹس ہیک کیے جاسکتے ہیں

Web Desk28 ستمبر، 2026