وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

چند ہفتوں میں ایران کے پاس تجارت یا بارٹر کے لیے کچھ نہیں بچے گا، سکاٹ بیسنٹ

W
Web Desk
28 ستمبر، 2026
چند ہفتوں میں ایران کے پاس تجارت یا بارٹر کے لیے کچھ نہیں بچے گا، سکاٹ بیسنٹ

امریکی وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ کا کہنا ہے کہ ایران کے پاس سمندر میں ڈیڑھ کروڑ بیرل تیل موجود ہے جو دو ہفتوں میں چین کو فروخت ہوسکتا ہے، جس کے بعد تجارتی ذخائر محدود ہوجائیں گے

ویب ڈیسک: امریکی وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ آئندہ چند ہفتوں میں ایران کے پاس تجارت یا بارٹر کے لیے قابلِ فروخت اشیا محدود ہو جائیں گی۔

ایک بیان میں سکاٹ بیسنٹ نے کہا کہ ایران کے پاس سمندر میں تقریباً ڈیڑھ کروڑ بیرل تیل موجود ہے، جسے وہ آئندہ دو ہفتوں کے دوران چین کو فروخت کرسکتا ہے۔

امریکی وزیر خزانہ کے مطابق ایران کا موجودہ تیل ذخیرہ فروخت ہونے کے بعد اس کے پاس بیرونی تجارت کے لیے فروخت کرنے کو کچھ خاص نہیں بچے گا۔

ایران پر تجارتی دباؤ بڑھانے کا عندیہ

سکاٹ بیسنٹ نے کہا کہ امریکا مختلف ممالک کو ایران کے ساتھ تجارتی تعلقات محدود یا ختم کرنے پر آمادہ کرے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکا کی جانب سے ایران کے خلاف معاشی دباؤ برقرار رکھا جائے گا اور دیگر ممالک کے ساتھ ایران کی تجارت کو محدود کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔

امریکی وزیر خزانہ کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران کے تیل کی برآمدات اور اس سے متعلق بین الاقوامی تجارت امریکی پابندیوں اور دباؤ کا سامنا کر رہی ہے۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 28 ستمبر، 2026 کو 05:47 AM

آخری تدوین: 28 ستمبر، 2026

متعلقہ مضامین