وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
امریکا

بالٹی مور میں سیرت النبی ﷺ کانفرنس، حامد سعید کاظمی کا خصوصی خطاب

محمد نعیم اخترمحمد نعیم اختر28 ستمبر، 2026
بالٹی مور میں سیرت النبی ﷺ کانفرنس، حامد سعید کاظمی کا خصوصی خطاب

بالٹی مور، میری لینڈ میں سیرت النبی ﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں سابق وفاقی وزیر مذہبی امور حامد سعید کاظمی نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی اور نبی اکرم ﷺ کی سیرت، شانِ اقدس، رحمت، اخلاق اور انسانیت کے لیے تعلیمات پر خصوصی خطاب کیا۔ تقریب کے اختتام پر پاکستان سمیت امتِ مسلمہ اور پوری انسانیت کے لیے خصوصی دعا کی گئی

بالٹی مور، میری لینڈ: امریکی ریاست میری لینڈ کے شہر بالٹی مور میں سیرت النبی ﷺ کے حوالے سے ایک روح پرور اور بابرکت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں پاکستانی و مسلم کمیونٹی کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تقریب میں پاکستان کے سابق وفاقی وزیر مذہبی امور حامد سعید کاظمی نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ کانفرنس میں علماء کرام، نعت خواں حضرات، کمیونٹی رہنماؤں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد بھی شریک ہوئے۔

تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کے بعد نعت خواں حضرات نے بارگاہِ رسالت ﷺ میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے۔ اس موقع پر حامد سعید کاظمی نے نبی اکرم حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی سیرتِ طیبہ، شانِ اقدس اور انسانیت کے لیے آپ ﷺ کی رحمت و شفقت پر تفصیلی خطاب کیا۔

حامد سعید کاظمی نے کہا کہ انسان کے لیے سب سے پہلے اپنے رب کو پہچاننا ضروری ہے، اللہ تعالیٰ ہی پوری کائنات کا خالق، مالک اور رازق ہے۔ انہوں نے کہا کہ نبی اکرم ﷺ کی سیرتِ طیبہ انسانیت کے لیے ہدایت، محبت، اخلاق، عدل، برداشت اور رحمت کا کامل نمونہ ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ نبی اکرم ﷺ کی تعلیمات کو اپنی عملی زندگی کا حصہ بنائیں اور سیرتِ مبارکہ کو سمجھنے اور اس پر عمل کرنے کی کوشش کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ آج کے دور میں محبت، اخوت، برداشت اور باہمی احترام کی پہلے سے زیادہ ضرورت ہے اور سیرت النبی ﷺ ان اعلیٰ انسانی اقدار کی رہنمائی فراہم کرتی ہے۔

کانفرنس کے اختتام پر امتِ مسلمہ، پاکستان، امریکہ اور پوری انسانیت، خصوصاً پاکستان کی سلامتی، خوشحالی اور امن کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ شرکاء نے سیرت النبی ﷺ کی اس بابرکت محفل کو سراہتے ہوئے کہا کہ امریکہ میں ایسی تقریبات نئی نسل کو اسلامی تعلیمات اور سیرتِ رسول ﷺ سے جوڑنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

شیئر کریں:
محمد نعیم اختر
محمد نعیم اختر

محمد نعیم اختر، واشنگٹن ڈی سی میں وائسز آف امریکا کیلئے بطور بیوروچیف فرائض انجام دے رہے ہیں

شائع ہوا: 28 ستمبر، 2026 کو 12:47 AM

آخری تدوین: 28 ستمبر، 2026

متعلقہ مضامین

نیویارک میں اقوام متحدہ کے باہر سکھوں کا خالدستان کے حق میں احتجاج
امریکا

نیویارک میں اقوام متحدہ کے باہر سکھوں کا خالدستان کے حق میں احتجاج

نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران سکھ مظاہرین نے ہیڈکوارٹرز کے باہر احتجاج کیا۔ مظاہرین نے بھارتی حکومت اور وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے خالصتان کے قیام اور پنجاب کی بھارت سے آزادی کا مطالبہ کیا۔ احتجاج کی قیادت ڈاکٹر بخشیش سنگھ سندھو نے کی، جبکہ سکھ تنظیم Sikhs for Justice (SFJ) کی جانب سے 22 ستمبر کو اقوام متحدہ کے حکام اور رکن ممالک کو قانونی یادداشت بھی جمع کرائی گئی تھی

Web Desk27 ستمبر، 2026
امریکا اور چین کا 30 ارب ڈالر کی اشیا پر ٹیرف میں کمی کی سفارشات پر اتفاق
امریکا

امریکا اور چین کا 30 ارب ڈالر کی اشیا پر ٹیرف میں کمی کی سفارشات پر اتفاق

امریکا اور چین نے 30 ارب ڈالر مالیت کی غیر حساس اشیا پر ٹیرف میں کمی کی سفارشات پر اتفاق کرلیا۔ دونوں ممالک نئی ٹریڈ کونسل اور مصنوعی ذہانت پر مذاکرات سمیت نومبر میں وسیع تر تجارتی معاہدے پر بات چیت کریں گے

Web Desk27 ستمبر، 2026
مڈٹرم انتخابات کے بعد ایران پر دوبارہ بمباری کر سکتا ہوں: ٹرمپ
تازہ ترین

مڈٹرم انتخابات کے بعد ایران پر دوبارہ بمباری کر سکتا ہوں: ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر مڈٹرم انتخابات کے بعد دوبارہ بمباری کے امکان کا اظہار کیا ہے۔ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز 7 روز میں کھولنے کی ایرانی تجویز بھی مسترد کردی

Web Desk27 ستمبر، 2026