وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 96 گھنٹوں میں 71 سے زائد دہشتگرد ہلاک: آئی ایس پی آر

W
Web Desk
27 ستمبر، 2026
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 96 گھنٹوں میں 71 سے زائد دہشتگرد ہلاک: آئی ایس پی آر

آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان میں گزشتہ 96 گھنٹوں کے دوران مختلف کارروائیوں میں 71 سے زائد دہشتگرد ہلاک ہوئے۔ نوشکی، شعبان اور مند میں آپریشنز کے دوران دہشتگردوں کے ٹھکانے کلیئر اور اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا گیا

کوئٹہ:پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان میں گزشتہ 96 گھنٹوں کے دوران مختلف کارروائیوں میں 71 سے زائد دہشتگرد ہلاک کیے گئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ 72 گھنٹوں میں 23 دہشتگرد ہلاک ہوئے، جبکہ 25 ستمبر کو نوشکی میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کیے گئے آپریشن میں 11 دہشتگرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن شعبان میں اب تک 33 دہشتگرد ہلاک کیے جاچکے ہیں۔ سکیورٹی فورسز نے متعدد دہشتگردوں کے ٹھکانے کلیئر کیے جبکہ کارروائیوں کے دوران اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔

مزید بتایا گیا ہے کہ مند میں کارروائی کے دوران 6 دہشتگرد ہلاک کیے گئے اور وسیع علاقے کو کلیئر کرلیا گیا۔ نوشکی میں دہشتگردوں کے ٹھکانے سے بھی بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن شعبان اور بلوچستان کے دیگر علاقوں میں کارروائیوں سے بھارتی حمایت یافتہ افغان پراکسیز کو نقصان پہنچا ہے۔ سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بلوچستان میں کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے مذموم عزائم ناکام بنائے اور دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 27 ستمبر، 2026 کو 10:44 AM

آخری تدوین: 27 ستمبر، 2026

متعلقہ مضامین

غزہ میں اسرائیلی حملہ، نصر اسپتال میں ڈاکٹر اور بچے سمیت 6 فلسطینی شہید
تازہ ترین

غزہ میں اسرائیلی حملہ، نصر اسپتال میں ڈاکٹر اور بچے سمیت 6 فلسطینی شہید

جنوبی غزہ کے شہر خان یونس میں نصر اسپتال کے سرجری شعبے پر اسرائیلی فضائی حملے میں ڈاکٹر رزق ابو شائرا اور 13 سالہ بچے سمیت 6 فلسطینی جاں بحق جبکہ 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔ اسپتال کی عمارت، آپریشن تھیٹرز اور طبی سہولیات کو بھی شدید نقصان پہنچا

Web Desk12 نومبر، 2026
عمران خان کی دو بہنیں نورین نیازی، عظمیٰ خان کوٹ لکھپت جیل سے رہا
پاکستان

عمران خان کی دو بہنیں نورین نیازی، عظمیٰ خان کوٹ لکھپت جیل سے رہا

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی دو بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان تقریباً 50 روز کی نظربندی کے بعد کوٹ لکھپت جیل سے رہا ہوگئیں۔ جیل حکام کے مطابق علیمہ خان تاحال قید ہیں اور ان کی رہائی کے احکامات موصول نہیں ہوئے

Web Desk12 نومبر، 2026
خیبر میں پولیس کی کارروائی، اہم دہشتگرد کمانڈر سیف اللہ ہلاک
تازہ ترین

خیبر میں پولیس کی کارروائی، اہم دہشتگرد کمانڈر سیف اللہ ہلاک

ضلع خیبر کے علاقے باڑہ میں پولیس کارروائی کے دوران اہم دہشتگرد کمانڈر سیف اللہ ہلاک ہوگیا۔ ڈی پی او کے مطابق وہ متعدد بم دھماکوں اور پولیس چیک پوسٹوں پر حملوں میں مطلوب تھا

Web Desk12 نومبر، 2026