وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2026 کا آغاز، اسلام آباد عالمی توجہ کا مرکز

W
Web Desk
12 نومبر، 2026
پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2026 کا آغاز، اسلام آباد عالمی توجہ کا مرکز

پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2026 کا اسلام آباد میں آغاز، عالمی سرمایہ کاروں کو پاکستان کے وسیع معدنی ذخائر، کان کنی اور سرمایہ کاری کے مواقع سے آگاہ کیا جائے گا

اسلام آباد: پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2026 کا آغاز آج اسلام آباد کے جناح کنونشن سینٹر میں ہورہا ہے، جس کے باعث پاکستان کا وفاقی دارالحکومت عالمی سرمایہ کاروں اور معدنیات کے شعبے سے وابستہ ماہرین کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔

قدرتی حسن اور سرسبز ماحول کے باعث دنیا کے خوبصورت دارالحکومتوں میں شمار ہونے والا اسلام آباد عالمی سرمایہ کاروں کے استقبال کے لیے تیار ہے۔ حکومت پاکستان اور پاکستانی قوم کی جانب سے بین الاقوامی سرمایہ کاروں، معدنیات کے ماہرین اور عالمی شراکت داروں کو خوش آمدید کہا جارہا ہے۔

فورم کے دوران عالمی سرمایہ کاروں کو پاکستان کے وسیع معدنی ذخائر، قدرتی وسائل اور سرمایہ کاری کے امکانات سے آگاہ کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ معدنی وسائل کی تلاش، کان کنی، پراسیسنگ اور ویلیو ایڈیشن کے شعبوں میں بین الاقوامی تعاون اور مشترکہ سرمایہ کاری کے مواقع بھی اجاگر کیے جائیں گے۔

پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2026 کے انعقاد کا بنیادی مقصد ملک کے قدرتی معدنی وسائل کو معاشی ترقی، صنعتی وسعت اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع میں تبدیل کرنا ہے۔

اس فورم کو پاکستان کے معدنی شعبے میں عالمی سرمایہ کاری کے فروغ، جدید ٹیکنالوجی کے حصول اور بین الاقوامی شراکت داری کے قیام کے حوالے سے اہم پیشرفت قرار دیا جارہا ہے۔

پاکستان کے معدنی ذخائر میں موجود معاشی امکانات کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے یہ فورم ملکی معیشت اور سرمایہ کاری کے مستقبل کے حوالے سے خصوصی اہمیت رکھتا ہے۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 12 نومبر، 2026 کو 07:18 AM

آخری تدوین: 12 نومبر، 2026

متعلقہ مضامین