وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

خیبر میں پولیس کی کارروائی، اہم دہشتگرد کمانڈر سیف اللہ ہلاک

W
Web Desk
12 نومبر، 2026
خیبر میں پولیس کی کارروائی، اہم دہشتگرد کمانڈر سیف اللہ ہلاک

ضلع خیبر کے علاقے باڑہ میں پولیس کارروائی کے دوران اہم دہشتگرد کمانڈر سیف اللہ ہلاک ہوگیا۔ ڈی پی او کے مطابق وہ متعدد بم دھماکوں اور پولیس چیک پوسٹوں پر حملوں میں مطلوب تھا

خیبر: خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر کے علاقے باڑہ میں پولیس کارروائی کے دوران اہم دہشتگرد کمانڈر سیف اللہ ہلاک ہوگیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) وقار احمد کے مطابق تھانہ باڑہ کی حدود میں واقع شیخان پل کے مقام پر دہشتگرد کمانڈر کی موجودگی کی اطلاع موصول ہوئی تھی، جس پر پولیس نے فوری کارروائی کی۔

پولیس کارروائی کے دوران اہلکاروں اور دہشتگرد کمانڈر کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں کمانڈر سیف اللہ مارا گیا۔

ڈی پی او وقار احمد نے بتایا کہ ہلاک ہونے والا دہشتگرد ضلع خیبر میں تھانہ علی مسجد کی حدود میں ہونے والے متعدد بم دھماکوں اور پولیس چیک پوسٹوں پر حملوں کے مقدمات میں نامزد تھا، جبکہ محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) کو بھی مطلوب تھا۔

ان کے مطابق ہلاک کمانڈر حال ہی میں افغانستان سے ضلع خیبر منتقل ہوا تھا اور آج باڑہ سے پشاور منتقل ہونے کی کوشش کے دوران پولیس کارروائی میں مارا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق سیف اللہ کی ہلاکت علاقے میں دہشتگردی کے واقعات میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیوں کے تناظر میں اہم پیشرفت ہے۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 12 نومبر، 2026 کو 08:32 AM

آخری تدوین: 12 نومبر، 2026

متعلقہ مضامین