وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
امریکا

نیویارک میں اقوام متحدہ کے باہر سکھوں کا خالصتان خالصتان کے حق میں احتجاج

W
Web Desk
27 ستمبر، 2026
نیویارک میں اقوام متحدہ کے باہر سکھوں کا  خالصتان  خالصتان کے حق میں احتجاج

نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران سکھ مظاہرین نے ہیڈکوارٹرز کے باہر احتجاج کیا۔ مظاہرین نے بھارتی حکومت اور وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے خالصتان کے قیام اور پنجاب کی بھارت سے آزادی کا مطالبہ کیا۔ احتجاج کی قیادت ڈاکٹر بخشیش سنگھ سندھو نے کی، جبکہ سکھ تنظیم Sikhs for Justice (SFJ) کی جانب سے 22 ستمبر کو اقوام متحدہ کے حکام اور رکن ممالک کو قانونی یادداشت بھی جمع کرائی گئی تھی

نیویارک: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران سکھ مظاہرین نے اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرز کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے بھارتی حکومت اور وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف نعرے لگائے اور خالصتان کے قیام سمیت پنجاب کی بھارت سے آزادی کا مطالبہ کیا۔

احتجاج کی قیادت ڈاکٹر بخشیش سنگھ سندھو نے کی۔ مظاہرین نے خالصتان کے پرچم اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور سکھوں کے حقِ خودارادیت کے مطالبات پیش کیے۔

سکھ تنظیم Sikhs for Justice (SFJ) کی جانب سے 22 ستمبر کو اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل، جنرل اسمبلی کے صدر اور رکن ممالک کو ایک قانونی یادداشت بھی جمع کرائی گئی تھی، جس میں پنجاب سے متعلق تنظیم کے سیاسی مطالبات اور حقِ خودارادیت کے مؤقف کو پیش کیا گیا۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 27 ستمبر، 2026 کو 06:51 PM

آخری تدوین: 28 ستمبر، 2026

متعلقہ مضامین

چند ہفتوں میں ایران کے پاس تجارت یا بارٹر کے لیے کچھ نہیں بچے گا، سکاٹ بیسنٹ
تازہ ترین

چند ہفتوں میں ایران کے پاس تجارت یا بارٹر کے لیے کچھ نہیں بچے گا، سکاٹ بیسنٹ

امریکی وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ کا کہنا ہے کہ ایران کے پاس سمندر میں ڈیڑھ کروڑ بیرل تیل موجود ہے جو دو ہفتوں میں چین کو فروخت ہوسکتا ہے، جس کے بعد تجارتی ذخائر محدود ہوجائیں گے

Web Desk28 ستمبر، 2026
بالٹی مور میں سیرت النبی ﷺ کانفرنس، حامد سعید کاظمی کا خصوصی خطاب
امریکا

بالٹی مور میں سیرت النبی ﷺ کانفرنس، حامد سعید کاظمی کا خصوصی خطاب

بالٹی مور، میری لینڈ میں سیرت النبی ﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں سابق وفاقی وزیر مذہبی امور حامد سعید کاظمی نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی اور نبی اکرم ﷺ کی سیرت، شانِ اقدس، رحمت، اخلاق اور انسانیت کے لیے تعلیمات پر خصوصی خطاب کیا۔ تقریب کے اختتام پر پاکستان سمیت امتِ مسلمہ اور پوری انسانیت کے لیے خصوصی دعا کی گئی

محمد نعیم اختر28 ستمبر، 2026
امریکا اور چین کا 30 ارب ڈالر کی اشیا پر ٹیرف میں کمی کی سفارشات پر اتفاق
امریکا

امریکا اور چین کا 30 ارب ڈالر کی اشیا پر ٹیرف میں کمی کی سفارشات پر اتفاق

امریکا اور چین نے 30 ارب ڈالر مالیت کی غیر حساس اشیا پر ٹیرف میں کمی کی سفارشات پر اتفاق کرلیا۔ دونوں ممالک نئی ٹریڈ کونسل اور مصنوعی ذہانت پر مذاکرات سمیت نومبر میں وسیع تر تجارتی معاہدے پر بات چیت کریں گے

Web Desk27 ستمبر، 2026