وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
امریکا

ٹرمپ کا ایران سے نیا معاہدہ کرنے سے انکار، امریکی کنٹرول میں سینکڑوں ارب ڈالر اور آبنائے ہرمز ہونے کا دعویٰ

W
Web Desk
12 نومبر، 2026
ٹرمپ کا ایران سے نیا معاہدہ کرنے سے انکار، امریکی کنٹرول میں سینکڑوں ارب ڈالر اور آبنائے ہرمز ہونے کا دعویٰ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ نیا معاہدہ کرنے سے انکار کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا کے پاس ایران کے سینکڑوں ارب ڈالر اور آبنائے ہرمز کا کنٹرول ہے

واشنگٹن :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ نئے معاہدے کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا کے پاس ایران کے سینکڑوں ارب ڈالر اور اہم بحری گزرگاہ آبنائے ہرمز کا کنٹرول بھی موجود ہے۔

صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں کہا کہ امریکا کو اب ایران کے ساتھ کسی نئے معاہدے کی ضرورت نہیں، ایسے دن بہت پہلے گزر چکے ہیں۔

ٹرمپ نے اپنے بیان میں لکھا کہ امریکا کے پاس ایران کے پیسے، سینکڑوں ارب ڈالر اور اس کی آبنائے بھی ہے۔ ان کا اشارہ آبنائے ہرمز کی جانب تھا، جو عالمی سطح پر تیل کی ترسیل کے لیے انتہائی اہم سمندری راستہ ہے۔

امریکی صدر کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب واشنگٹن اور تہران کے درمیان بالواسطہ مذاکرات تعطل کا شکار ہیں۔ دونوں ملکوں کے درمیان اختلافات کی اہم وجوہات میں ایران کے افزودہ یورینیم کا مستقبل اور آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کا معاملہ شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ایران کا مؤقف ہے کہ مذاکرات میں پیش رفت کے لیے اس کی شرائط پوری کرنا ضروری ہے، جبکہ صدر ٹرمپ نے خلیجی ممالک سے جنگ کے دوران ہونے والے نقصانات کے ازالے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

دوسری جانب صدر ٹرمپ نے نائب امریکی صدر جے ڈی وینس کو ہدایت کی ہے کہ وہ ڈیموکریٹس کے زیرانتظام امریکی ریاستوں اور شہروں میں مبینہ بدعنوانی اور جرائم کے خلاف کارروائی پر پوری توجہ مرکوز کریں۔

ٹرمپ نے منی سوٹا، کیلیفورنیا اور الینوائے کو ناقص انتظامی کارکردگی اور بدعنوانی کا شکار ریاستیں قرار دیتے ہوئے الزام لگایا کہ وہاں ہر ماہ اربوں ڈالر کی کرپشن ہو رہی ہے۔ ان کا دعویٰ تھا کہ اس مبینہ بدعنوانی کا خاتمہ کرکے وفاقی بجٹ کو تیزی سے متوازن بنایا جاسکتا ہے۔

صدر ٹرمپ کے ڈیموکریٹس پر تازہ حملے کی اہمیت اس لیے بھی بڑھ گئی ہے کہ حالیہ مڈٹرم انتخابات میں کامیابی کے بعد ڈیموکریٹک پارٹی ایوانِ نمائندگان اور سینیٹ دونوں میں اکثریت حاصل کرچکی ہے۔ نئے سال میں کانگریس کے ذریعے ٹرمپ انتظامیہ کے اقدامات کی تحقیقات متوقع ہیں۔

ادھر ایران کے ساتھ جنگ کے خاتمے کے لیے سفارتی کوششوں اور مذاکرات کا مستقبل بھی غیر یقینی ہے، جبکہ آبنائے ہرمز اور جوہری پروگرام پر اختلافات دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی برقرار رکھے ہوئے ہیں۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 12 نومبر، 2026 کو 03:06 PM

آخری تدوین: 12 نومبر، 2026

متعلقہ مضامین

آرلنگٹن قبرستان میں پیٹ ہیگسیتھ کو فوجی اہلکار کی تنبیہ، خاموشی برقرار رکھنے کا حکم
امریکا

آرلنگٹن قبرستان میں پیٹ ہیگسیتھ کو فوجی اہلکار کی تنبیہ، خاموشی برقرار رکھنے کا حکم

امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ اور ان کے وفد کو آرلنگٹن قبرستان میں نامعلوم فوجی کی قبر کے قریب ہنسنے اور بلند آواز میں گفتگو پر فوجی اہلکار کی سخت تنبیہ کا سامنا کرنا پڑا، واقعے کی ویڈیو وائرل ہوگئی

محمد نعیم اختر12 نومبر، 2026
ایرانی دھمکیاں، امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ فوجی اڈے پر منتقل
تازہ ترین

ایرانی دھمکیاں، امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ فوجی اڈے پر منتقل

ڈسکرپشن: امریکی میڈیا کے مطابق ایران کی جانب سے قتل کی دھمکیوں اور سکیورٹی خدشات کے باعث امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ اور ان کے خاندان کو فوجی اڈے پر منتقل کردیا گیا

Web Desk11 نومبر، 2026
روس کے لیے جاسوسی کا الزام، امریکی فوج کا سینئر اہلکار برطانیہ میں گرفتار
امریکا

روس کے لیے جاسوسی کا الزام، امریکی فوج کا سینئر اہلکار برطانیہ میں گرفتار

برطانوی انسداد دہشت گردی پولیس نے روس کے لیے جاسوسی کے الزام میں 41 سالہ امریکی فوج کے سینئر اہلکار کو گلاسٹر کے قریب گرفتار کرلیا، ایف بی آئی نے معاملے کو امریکا اور اتحادیوں کے لیے تشویشناک قرار دے دیا

Web Desk11 نومبر، 2026