وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

اقوام متحدہ میں شہباز شریف کا خطاب، فلسطینی مشن نے اہم اقتباسات سوشل میڈیا پر نمایاں کردیے

W
Web Desk
27 ستمبر، 2026
اقوام متحدہ میں شہباز شریف کا خطاب، فلسطینی مشن نے اہم اقتباسات سوشل میڈیا پر نمایاں کردیے

وزیراعظم شہباز شریف کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں فلسطین سے متعلق بیانات کو فلسطینی مشن نے سوشل میڈیا پر نمایاں کردیا۔ وزیراعظم نے ہند رجب اور 8 سالہ وفا عقیلہ کا ذکر کرتے ہوئے غزہ کے بچوں کے حقِ زندگی پر سوال اٹھایا

وزیراعظم شہباز شریف کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں فلسطین سے متعلق دیے گئے بیانات کو فلسطینی مشن نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر نمایاں کیا ہے۔ فلسطینی مشن نے وزیراعظم کے خطاب کے ان حصوں کو شیئر کیا جن میں غزہ میں فلسطینی بچوں اور شہریوں کی صورتحال کا ذکر کیا گیا تھا۔

شہباز شریف نے اپنے خطاب میں فلسطینی بچی ہند رجب کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال انہوں نے جنرل اسمبلی میں اس کی دل دہلا دینے والی داستان بیان کی تھی۔ وزیراعظم نے اس سال 8 سالہ وفا عقیلہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس کا اسکول کا پہلا دن اس کی زندگی کا آخری دن بن گیا۔

وزیراعظم نے سوال اٹھایا کہ غزہ میں پیدا ہونے والا بچہ بھی دنیا کے دیگر بچوں کی طرح زندگی، مستقبل اور خواب دیکھنے کا حق نہیں رکھتا؟ انہوں نے ہند رجب، وفا عقیلہ اور دیگر متاثرین کے واقعات کو عالمی برادری کی اجتماعی خاموشی اور عدم اقدام کے تناظر میں پیش کیا۔

شہباز شریف نے جنرل اسمبلی سے خطاب میں فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے پاکستان کے مؤقف کا بھی اعادہ کیا اور کہا کہ فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت اور ریاست کے حق کی حمایت پاکستان کی پالیسی کا حصہ ہے۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 27 ستمبر، 2026 کو 10:38 AM

آخری تدوین: 27 ستمبر، 2026

متعلقہ مضامین

 پی ٹی آئی واضح کرے وہ پاکستان کے ساتھ ہے یا افغانستان کے ساتھ ؟ وفاقی وزرا
تازہ ترین

پی ٹی آئی واضح کرے وہ پاکستان کے ساتھ ہے یا افغانستان کے ساتھ ؟ وفاقی وزرا

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ اور وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے پی ٹی آئی اور خیبرپختونخوا حکومت پر دہشتگردی کے معاملے میں سخت سوالات اٹھا دیے۔ وفاقی وزرا کا کہنا ہے کہ افغانستان سے دہشتگردوں کی تشکیلیں پاکستان آ رہی ہیں اور دہشتگرد ڈالرز کے عوض کارروائیاں کرتے ہیں

Web Desk28 ستمبر، 2026
پی ٹی آئی لانگ مارچ ایک ہفتے کے لیے مؤخر، خیبر پختونخوا سے اسلام آباد آنے والے راستے کھل گئے
پاکستان

پی ٹی آئی لانگ مارچ ایک ہفتے کے لیے مؤخر، خیبر پختونخوا سے اسلام آباد آنے والے راستے کھل گئے

پی ٹی آئی کا لانگ مارچ ایک ہفتے کے لیے مؤخر ہونے کے بعد خیبر پختونخوا سے اسلام آباد آنے والے راستے کھول دیے گئے، خیر آباد میں جی ٹی روڈ پر چار روز بعد ٹریفک بحال ہوگئی

Web Desk28 ستمبر، 2026
خیبر پختونخوا اسلام آباد پر چڑھائی کا متحمل نہیں ہوسکتا، گورنر
تازہ ترین

خیبر پختونخوا اسلام آباد پر چڑھائی کا متحمل نہیں ہوسکتا، گورنر

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اور پی ٹی آئی قیادت سے اسلام آباد لانگ مارچ کی کال واپس لینے کی اپیل کردی

Web Desk28 ستمبر، 2026