وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

خیبر پختونخوا اسلام آباد پر چڑھائی کا متحمل نہیں ہوسکتا، گورنر

W
Web Desk
28 ستمبر، 2026
خیبر پختونخوا اسلام آباد پر چڑھائی کا متحمل نہیں ہوسکتا، گورنر

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اور پی ٹی آئی قیادت سے اسلام آباد لانگ مارچ کی کال واپس لینے کی اپیل کردی

پشاور: گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صوبے کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی قیادت سے اسلام آباد کے لانگ مارچ کی کال واپس لینے کی اپیل کردی۔

فیصل کریم کنڈی نے اپنے بیان میں کہا کہ خیبر پختونخوا اس وقت دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے اور سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کے جنازے اٹھائے جا رہے ہیں۔ ان کے مطابق ایسے حالات میں صوبہ اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ یا سیاسی سرگرمی کے لیے بڑے پیمانے پر پیش قدمی کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو مشورہ

گورنر خیبر پختونخوا نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اور پی ٹی آئی قیادت کو مشورہ دیا کہ صوبے کے وسیع تر مفاد میں لانگ مارچ کی کال واپس لی جائے۔

انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں اور سیکیورٹی اداروں کو صوبے میں امن کے قیام کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا۔ ان کے مطابق خیبر پختونخوا میں امن ہوگا تو سیاست سمیت دیگر معاملات بھی آگے بڑھ سکیں گے۔

امن و امان وفاق اور صوبائی حکومت کی مشترکہ ذمہ داری

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صوبے میں امن و امان کی صورتحال انتہائی خراب ہے، اس لیے سیاسی اختلافات سے بالاتر ہو کر امن کے قیام پر توجہ دینا ضروری ہے۔

گورنر کے مطابق خیبر پختونخوا میں امن و امان برقرار رکھنا وفاقی اور صوبائی حکومت دونوں کی ذمہ داری ہے اور موجودہ حالات میں تمام متعلقہ فریقوں کو صوبے کے امن کے لیے مل کر کردار ادا کرنا چاہیے۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 28 ستمبر، 2026 کو 05:31 AM

آخری تدوین: 28 ستمبر، 2026

متعلقہ مضامین

غزہ میں اسرائیلی حملہ، نصر اسپتال میں ڈاکٹر اور بچے سمیت 6 فلسطینی شہید
تازہ ترین

غزہ میں اسرائیلی حملہ، نصر اسپتال میں ڈاکٹر اور بچے سمیت 6 فلسطینی شہید

جنوبی غزہ کے شہر خان یونس میں نصر اسپتال کے سرجری شعبے پر اسرائیلی فضائی حملے میں ڈاکٹر رزق ابو شائرا اور 13 سالہ بچے سمیت 6 فلسطینی جاں بحق جبکہ 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔ اسپتال کی عمارت، آپریشن تھیٹرز اور طبی سہولیات کو بھی شدید نقصان پہنچا

Web Desk12 نومبر، 2026
عمران خان کی دو بہنیں نورین نیازی، عظمیٰ خان کوٹ لکھپت جیل سے رہا
پاکستان

عمران خان کی دو بہنیں نورین نیازی، عظمیٰ خان کوٹ لکھپت جیل سے رہا

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی دو بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان تقریباً 50 روز کی نظربندی کے بعد کوٹ لکھپت جیل سے رہا ہوگئیں۔ جیل حکام کے مطابق علیمہ خان تاحال قید ہیں اور ان کی رہائی کے احکامات موصول نہیں ہوئے

Web Desk12 نومبر، 2026
خیبر میں پولیس کی کارروائی، اہم دہشتگرد کمانڈر سیف اللہ ہلاک
تازہ ترین

خیبر میں پولیس کی کارروائی، اہم دہشتگرد کمانڈر سیف اللہ ہلاک

ضلع خیبر کے علاقے باڑہ میں پولیس کارروائی کے دوران اہم دہشتگرد کمانڈر سیف اللہ ہلاک ہوگیا۔ ڈی پی او کے مطابق وہ متعدد بم دھماکوں اور پولیس چیک پوسٹوں پر حملوں میں مطلوب تھا

Web Desk12 نومبر، 2026