وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

ایران نے جنگ بندی معاہدے کی مکمل پاسداری کی، امریکا خلاف ورزی کر رہا ہے: عباس عراقچی

W
Web Desk
11 جولائی، 2026
ایران نے جنگ بندی معاہدے کی مکمل پاسداری کی، امریکا خلاف ورزی کر رہا ہے: عباس عراقچی

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران نے جنگ بندی معاہدے کے تحت اپنے تمام وعدے پورے کیے ہیں جبکہ امریکا مفاہمتی یادداشت کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ عراقچی آج عمان کا دورہ کریں گے جہاں آبنائے ہرمز، علاقائی سلامتی، جنگ بندی اور ایران امریکا تعلقات پر اہم مذاکرات ہوں گے۔

(تہران) ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ تہران نے امریکا کے ساتھ ہونے والے جنگ بندی معاہدے کے تحت اپنے تمام وعدے پورے کیے ہیں، تاہم امریکا معاہدے کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔

عباس عراقچی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ ایران نے اب تک جنگ بندی سے متعلق اپنی تمام ذمہ داریاں پوری کی ہیں، جبکہ امریکا کی جانب سے مفاہمتی یادداشت کی شق 9 کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ معاہدے کی شق 9 کے مطابق امریکا خطے میں مزید فوجی دستے تعینات نہیں کرے گا، لیکن امریکی اقدامات اس شق اور طے شدہ وعدوں کے برعکس ہیں۔

ایرانی وزیر خارجہ نے زور دیا کہ کسی بھی معاہدے پر عملدرآمد یکطرفہ نہیں ہو سکتا، بلکہ دونوں فریقوں کو مساوی طور پر اپنی ذمہ داریاں نبھانا ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ پیشرفت اسی صورت ممکن ہے جب امریکا بھی معاہدے کی مکمل پاسداری کرے۔

دریں اثنا، عباس عراقچی آج عمان کا دورہ کریں گے جہاں وہ خطے کی تازہ سکیورٹی صورتحال، بالخصوص آبنائے ہرمز میں پیدا ہونے والی کشیدگی پر اعلیٰ سطح کے مذاکرات کریں گے۔

ایرانی سرکاری خبر رساں ادارے ارنا کے مطابق عمانی حکام کے ساتھ ملاقاتوں میں علاقائی سلامتی، بحری گزرگاہوں کی صورتحال اور آبنائے ہرمز میں حالیہ پیش رفت پر تفصیلی مشاورت کی جائے گی۔

آبنائے ہرمز عالمی تجارت اور تیل کی ترسیل کے لیے دنیا کی اہم ترین سمندری گزرگاہوں میں شمار ہوتی ہے، اسی وجہ سے وہاں کی صورتحال پر عالمی برادری گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق ایران اور عمان کے درمیان ہونے والی یہ ملاقات خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی، بحری سلامتی اور ممکنہ سفارتی پیش رفت کے حوالے سے خاص اہمیت رکھتی ہے۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 11 جولائی، 2026 کو 05:26 AM

آخری تدوین: 11 جولائی، 2026

متعلقہ مضامین

ٹرمپ انتظامیہ کا 2 لاکھ پناہ کے متلاشی افراد کے ویزے منسوخ کرنے کا منصوبہ
تازہ ترین

ٹرمپ انتظامیہ کا 2 لاکھ پناہ کے متلاشی افراد کے ویزے منسوخ کرنے کا منصوبہ

امریکی ٹرمپ انتظامیہ نے پناہ کی درخواست دینے یا پناہ کے کیس کا سامنا کرنے والے 2 لاکھ تک غیرملکیوں کے بزنس اور ٹورسٹ ویزے منسوخ کرنے کی تیاری شروع کردی ہے، جسے امریکی تاریخ میں ویزوں کی سب سے بڑی اجتماعی منسوخی قرار دیا جا سکتا ہے

Web Desk25 اگست، 2026
سعودی عرب اور فرانس کے درمیان سرمایہ کاری سمیت متعدد معاہدوں پر دستخط
تازہ ترین

سعودی عرب اور فرانس کے درمیان سرمایہ کاری سمیت متعدد معاہدوں پر دستخط

سعودی عرب اور فرانس نے سرمایہ کاری، دفاع، مصنوعی ذہانت، سیاحت، انفراسٹرکچر اور ثقافت سمیت مختلف شعبوں میں متعدد معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کر دیے

Web Desk25 اگست، 2026
اقلیتوں کے تحفظ اور حقوق کیلئے حکومت ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے: رمیش سنگھ اروڑہ
تازہ ترین

اقلیتوں کے تحفظ اور حقوق کیلئے حکومت ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے: رمیش سنگھ اروڑہ

صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ کا کہنا ہے کہ پنجاب میں اقلیتوں کے مذہبی حقوق اور آزادی کے تحفظ کو یقینی بنایا جا رہا ہے، اقلیتوں کے لیے مختص بجٹ بڑھا کر 14 ارب روپے کر دیا گیا ہے

Web Desk25 اگست، 2026