وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

آبنائے ہرمز کا تحفظ امریکی حملے اور بحری ناکہ بندی روکنے سے ہی ممکن ہے: عباس عراقچی

W
Web Desk
11 اگست، 2026
آبنائے ہرمز کا تحفظ امریکی حملے اور بحری ناکہ بندی روکنے سے ہی ممکن ہے: عباس عراقچی

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز میں محفوظ بحری آمدورفت کی بحالی کے لیے امریکا کے حملے اور بحری ناکہ بندی روکنا ضروری ہے۔ جرمن وزیر خارجہ یوہان واڈی فول سے ٹیلی فونک گفتگو میں عباس عراقچی نے عمان کے ساتھ جاری مشاورت سے بھی آگاہ کیا، جس کا مقصد آبنائے ہرمز سے محفوظ بحری آمدورفت کے لیے راستہ متعین کرنا ہے۔ ایران کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز میں بدامنی کی وجہ امریکا اور اسرائیل کی فوجی کارروائیاں ہیں

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز میں محفوظ بحری آمدورفت کی بحالی کے لیے امریکا کے حملے اور بحری ناکہ بندی روکنا ضروری ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق عباس عراقچی نے جرمن وزیر خارجہ یوہان واڈی فول سے ٹیلی فون پر گفتگو کی، جس میں آبنائے ہرمز کی صورتحال اور خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

عباس عراقچی نے جرمن ہم منصب کو عمان کے ساتھ جاری مشاورت سے بھی آگاہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ عمان کے ساتھ مشاورت کا مقصد آبنائے ہرمز سے محفوظ بحری آمدورفت کے لیے ایک محفوظ راستہ متعین کرنا ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے دعویٰ کیا کہ آبنائے ہرمز میں پیدا ہونے والی بدامنی کی بنیادی وجہ ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کی فوجی کارروائیاں ہیں۔

انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ آبنائے ہرمز کی بندش کے نتیجے میں پیدا ہونے والے سکیورٹی اور معاشی اثرات پر امریکی حکام کو جواب دہ ٹھہرایا جائے۔

عباس عراقچی نے مزید کہا کہ آبنائے ہرمز کو محفوظ بنانے کے لیے امریکا کی جارحانہ کارروائیوں اور مبینہ غیر قانونی مداخلت کو روکنا ہوگا، جن میں بحری ناکہ بندی اور امریکی وعدوں کی خلاف ورزیاں بھی شامل ہیں۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 11 اگست، 2026 کو 08:23 AM

آخری تدوین: 11 اگست، 2026

متعلقہ مضامین

افغان سرزمین سے دہشت گردی ختم کیے بغیر خطے میں امن ممکن نہیں، اسحاق ڈار
تازہ ترین

افغان سرزمین سے دہشت گردی ختم کیے بغیر خطے میں امن ممکن نہیں، اسحاق ڈار

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ای سی او اجلاس سے خطاب میں کہا کہ افغانستان سے دہشت گردی کا خطرہ خطے کے امن اور ترقی کو متاثر کر رہا ہے۔ انہوں نے طالبان حکومت سے ٹی ٹی پی، بی ایل اے اور دیگر گروہوں کے خلاف ٹھوس اور قابلِ تصدیق اقدامات کا مطالبہ کیا اور علاقائی تجارت، رابطہ کاری اور اقتصادی تعاون بڑھانے پر بھی زور دیا

Web Desk26 ستمبر، 2026
 اقوام متحدہ میں پاکستان کا بھارت پر سخت مؤقف، صائمہ سلیم نے دہشت گردی اور کشمیر کا معاملہ اٹھا دیا
تازہ ترین

اقوام متحدہ میں پاکستان کا بھارت پر سخت مؤقف، صائمہ سلیم نے دہشت گردی اور کشمیر کا معاملہ اٹھا دیا

اقوام متحدہ میں پاکستانی سفارتکار صائمہ سلیم نے بھارت پر ریاستی سطح پر پروپیگنڈا اور دہشت گردی کی پشت پناہی کے الزامات عائد کردیئے۔ صائمہ سلیم نے ٹی ٹی پی، بی ایل اے، مقبوضہ کشمیر، ہندوتوا اور سندھ طاس معاہدے سمیت اہم معاملات پر پاکستان کا مؤقف پیش کیا اور کہا کہ پاکستان امن اور مذاکرات کے لیے پرعزم ہے، تاہم جارحیت کی صورت میں دفاع کرے گا

Web Desk26 ستمبر، 2026
 اسلام آباد میں احتجاج روکنے کا حکومتی فیصلہ، رانا ثنا اللہ اور عطا تارڑ کے سخت بیانات
پاکستان

اسلام آباد میں احتجاج روکنے کا حکومتی فیصلہ، رانا ثنا اللہ اور عطا تارڑ کے سخت بیانات

رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں احتجاج کے تماشے کو ہمیشہ کیلئے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور کسی کو احتجاج کیلئے وفاقی دارالحکومت میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔ دوسری جانب عطا اللہ تارڑ نے PTI کے لانگ مارچ مؤخر کرنے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے تحریک انصاف پر سنگین الزامات عائد کیے

Web Desk26 ستمبر، 2026