وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

اسلام آباد میں احتجاج روکنے کا حکومتی فیصلہ، رانا ثنا اللہ اور عطا تارڑ کے سخت بیانات

W
Web Desk
26 ستمبر، 2026
 اسلام آباد میں احتجاج روکنے کا حکومتی فیصلہ، رانا ثنا اللہ اور عطا تارڑ کے سخت بیانات

رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں احتجاج کے تماشے کو ہمیشہ کیلئے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور کسی کو احتجاج کیلئے وفاقی دارالحکومت میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔ دوسری جانب عطا اللہ تارڑ نے PTI کے لانگ مارچ مؤخر کرنے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے تحریک انصاف پر سنگین الزامات عائد کیے

اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ حکومت نے اسلام آباد میں احتجاج کے معاملے کو مستقل طور پر ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کے مطابق پالیسی فیصلہ کیا گیا ہے کہ کسی کو احتجاج کے لیے اسلام آباد میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ تحریک انصاف کو پیغام دیا گیا ہے کہ اگر طاقت کا استعمال کیا گیا تو 9 مئی کے بعد ملنے والی سہولتیں ختم کردی جائیں گی۔

دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے تحریک انصاف کی جانب سے اسلام آباد لانگ مارچ مؤخر کرنے کے فیصلے پر سخت ردعمل دیا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ پی ٹی آئی کی سیاست میں احتجاج اور لانگ مارچ کے ذریعے دباؤ ڈالنا شامل ہے۔

عطا اللہ تارڑ نے تحریک انصاف کو لانگ مارچ کرنے کا چیلنج دیتے ہوئے خیبر پختونخوا حکومت پر افغان طالبان اور تحریک طالبان پاکستان کی مبینہ سہولت کاری کے الزامات بھی عائد کیے۔ انہوں نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی پر بھی تنقید کی۔

ادھر تحریک انصاف نے 27 ستمبر کو اسلام آباد کی جانب طے شدہ لانگ مارچ کو 4 اکتوبر تک مؤخر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے مطابق مارچ اب 4 اکتوبر کو پشاور سے شروع ہوگا۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 26 ستمبر، 2026 کو 11:52 AM

آخری تدوین: 26 ستمبر، 2026

متعلقہ مضامین

 فیلڈ مارشل عاصم منیر اور سعودی وزیر دفاع کی اہم ملاقات
پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور سعودی وزیر دفاع کی اہم ملاقات

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان کی اہم ملاقات ہوئی، جس میں مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے، سعودی عرب پر حملوں اور مشترکہ دفاعی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سعودی وزیر دفاع نے حملوں کا مقابلہ کرنے کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا

Web Desk26 ستمبر، 2026
 سعودی عرب پر حوثی حملوں کے بعد پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے اعلیٰ فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس
تازہ ترین

سعودی عرب پر حوثی حملوں کے بعد پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے اعلیٰ فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس

سعودی عرب پر حوثی حملوں کے بعد پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے اعلیٰ فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا گیا۔ مکہ دفاعی معاہدے کے تحت سعودی عرب کی معاونت، مشترکہ دفاع اور معاہدے پر عمل درآمد کے طریقہ کار پر غور کیا جائے گا۔ نیویارک میں تینوں ممالک کے وزرائے خارجہ کی اہم ملاقات میں بھی اجلاس کی تیاریوں اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا

Web Desk25 ستمبر، 2026
خیبر پختونخوا میں گورنر راج کیلئے مشاورت ہوئی ہے: فیصل کریم کنڈی
پاکستان

خیبر پختونخوا میں گورنر راج کیلئے مشاورت ہوئی ہے: فیصل کریم کنڈی

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ صوبے میں گورنر راج کے نفاذ کیلئے مشاورت ہوئی ہے، صوبائی حکومت پر کرپشن، لاقانونیت اور دہشتگردی سے متعلق بھی الزامات عائد کیے

Web Desk25 ستمبر، 2026