وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

ابھیشیک شرما کی افغان بولرز کے خلاف دھواں دار بیٹنگ، 30 گیندوں پر سنچری

W
Web Desk
18 ستمبر، 2026
ابھیشیک شرما کی افغان بولرز کے خلاف دھواں دار بیٹنگ، 30 گیندوں پر سنچری

بھارت کے اوپنر ابھیشیک شرما نے افغانستان کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں صرف 30 گیندوں پر سنچری اسکور کرکے بھارتی کھلاڑی کی جانب سے تیز ترین ٹی ٹوئنٹی سنچری کا ریکارڈ قائم کردیا۔ ابھیشیک شرما نے 34 گیندوں پر 108 رنز کی اننگز میں 11 چھکے اور 9 چوکے لگائے

نئی دہلی: بھارت کے بائیں ہاتھ کے اوپنر ابھیشیک شرما نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں بھارت کی جانب سے تیز ترین سنچری اسکور کرکے نئی تاریخ رقم کردی۔

ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں افغانستان کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بیٹنگ کی دعوت ملنے کے بعد ابھیشیک شرما نے بھارتی اننگز کا آغاز کیا اور صرف 30 گیندوں پر سنچری مکمل کرلی۔

ابھیشیک شرما نے 34 گیندوں پر 108 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی، جس میں 11 چھکے اور 9 چوکے شامل تھے۔

30 گیندوں پر سنچری کے ساتھ ابھیشیک شرما نے کسی فل ممبر ملک کے کھلاڑی کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں تیز ترین سنچری کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ زمبابوے کے سکندر رضا اور نیوزی لینڈ کے فن ایلن کے پاس تھا، جنہوں نے 33، 33 گیندوں پر سنچریاں اسکور کی تھیں۔

تاہم ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں مجموعی طور پر تیز ترین سنچری کا ریکارڈ اب بھی ایسٹونیا کے ساحل چوہان کے پاس ہے، جنہوں نے 2024 میں قبرص کے خلاف صرف 27 گیندوں پر سنچری مکمل کی تھی۔

ترکیہ کے محمد فہد نے 2025 میں بلغاریہ کے خلاف 29 گیندوں پر سنچری اسکور کرکے اس فہرست میں دوسری تیز ترین سنچری کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 18 ستمبر، 2026 کو 05:33 AM

آخری تدوین: 18 ستمبر، 2026

متعلقہ مضامین

ایران جنگ ریپبلکنز کی شکست کی بڑی وجہ، جے ڈی وینس کا اعتراف
امریکی وسط مدتی انتخابات

ایران جنگ ریپبلکنز کی شکست کی بڑی وجہ، جے ڈی وینس کا اعتراف

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے مڈٹرم انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کی شکست کا ذمہ دار ایران جنگ کو قرار دے دیا۔ مہنگائی، امریکا فرسٹ پالیسی اور اسرائیل سے تعلقات میں تبدیلی ووٹرز کے اہم مطالبات قرار

Web Desk4 نومبر، 2026
 ایران جنگ اور مہنگائی ریپبلکنز کی شکست کی وجہ بنی: ٹرمپ
تازہ ترین

ایران جنگ اور مہنگائی ریپبلکنز کی شکست کی وجہ بنی: ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وسط مدتی انتخابات کے نتائج قبول کرنے اور ڈیموکریٹس کے ساتھ مل کر کام کرنے پر آمادگی ظاہر کردی۔ نیویارک ٹائمز اور وال اسٹریٹ جرنل کو انٹرویوز میں ٹرمپ نے ایران جنگ، مہنگائی اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کو ریپبلکنز کی انتخابی شکست کی اہم وجوہات قرار دیا۔ کابینہ میں تبدیلی کا بھی کوئی ارادہ ظاہر نہیں کیا

Web Desk4 نومبر، 2026
وفاقی کابینہ کی نئے کرنسی نوٹوں کے ڈیزائن کی منظوری، 10 روپے کا نوٹ ختم کرکے سکہ متعارف کرانے کا فیصلہ
معیشت

وفاقی کابینہ کی نئے کرنسی نوٹوں کے ڈیزائن کی منظوری، 10 روپے کا نوٹ ختم کرکے سکہ متعارف کرانے کا فیصلہ

وفاقی کابینہ نے وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت اجلاس میں پاکستان کے نئے کرنسی نوٹوں کے ڈیزائن کی منظوری دے دی۔ نئے نوٹوں میں جدید سکیورٹی فیچرز اور پائیدار میٹریل استعمال کیا جائے گا تاکہ جعلی کرنسی کی روک تھام ہوسکے۔ کابینہ نے 10 روپے کے بینک نوٹ کی جگہ 10 روپے کا سکہ متعارف کرانے کی بھی منظوری دے دی

Web Desk4 نومبر، 2026