وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

افغان سرحد پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 29 دہشت گرد ہلاک، متعدد ٹھکانے تباہ: آئی ایس پی آر

W
Web Desk
29 جون، 2026
افغان سرحد پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 29 دہشت گرد ہلاک، متعدد ٹھکانے تباہ: آئی ایس پی آر

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن "غضب للحق" کے تحت باجوڑ اور افغان سرحدی علاقوں میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیوں کے دوران 29 دہشت گرد ہلاک، متعدد زخمی اور تین دہشت گرد مراکز تباہ کر دیے گئے

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ آپریشن "غضب للحق" کے تحت افغان سرحد سے ملحقہ علاقوں میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 29 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے، جبکہ متعدد دہشت گرد زخمی ہوئے اور ان کے ٹھکانے بھی تباہ کر دیے گئے۔

آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان کے مطابق ضلع باجوڑ میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کیے گئے ایک آپریشن میں 4 دہشت گرد مارے گئے۔ ہلاک ہونے والوں میں ہائی ویلیو کمانڈر خان فروش عرف زبل بھی شامل ہے، جبکہ دیگر تین دہشت گردوں کو بھارتی حمایت یافتہ تنظیم جماعت الاحرار سے وابستہ قرار دیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ جماعت الاحرار اور فتنہ الخوارج سے وابستہ دہشت گردوں کے خلاف سرحد پار پکتیا، پکتیکا اور کنڑ کے علاقوں میں بھی کامیاب کارروائیاں کی گئیں، جن کے دوران دہشت گردوں کے تین مراکز تباہ کیے گئے اور 25 دہشت گرد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائیوں میں دہشت گردوں کے زیر استعمال اسلحہ، گولہ بارود اور دیگر جنگی سامان کے ذخائر بھی تباہ کر دیے گئے۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ خیبرپختونخوا، بلوچستان اور کراچی میں ہونے والے دہشت گرد حملوں کا بھرپور جواب دیا جا رہا ہے، جبکہ سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 29 جون، 2026 کو 03:50 AM

آخری تدوین: 29 جون، 2026

متعلقہ مضامین

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 96 گھنٹوں میں 71 سے زائد دہشتگرد ہلاک: آئی ایس پی آر
تازہ ترین

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 96 گھنٹوں میں 71 سے زائد دہشتگرد ہلاک: آئی ایس پی آر

آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان میں گزشتہ 96 گھنٹوں کے دوران مختلف کارروائیوں میں 71 سے زائد دہشتگرد ہلاک ہوئے۔ نوشکی، شعبان اور مند میں آپریشنز کے دوران دہشتگردوں کے ٹھکانے کلیئر اور اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا گیا

Web Desk27 ستمبر، 2026
اقوام متحدہ میں شہباز شریف کا خطاب، فلسطینی مشن نے اہم اقتباسات سوشل میڈیا پر نمایاں کردیے
پاکستان

اقوام متحدہ میں شہباز شریف کا خطاب، فلسطینی مشن نے اہم اقتباسات سوشل میڈیا پر نمایاں کردیے

وزیراعظم شہباز شریف کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں فلسطین سے متعلق بیانات کو فلسطینی مشن نے سوشل میڈیا پر نمایاں کردیا۔ وزیراعظم نے ہند رجب اور 8 سالہ وفا عقیلہ کا ذکر کرتے ہوئے غزہ کے بچوں کے حقِ زندگی پر سوال اٹھایا

Web Desk27 ستمبر، 2026
وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کی علی امین گنڈاپور سے ملاقات، اہم پیش رفت
پاکستان

وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کی علی امین گنڈاپور سے ملاقات، اہم پیش رفت

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی علی امین گنڈاپور کی رہائش گاہ پہنچے جہاں دونوں رہنماؤں کی ملاقات ہوئی۔ بعد ازاں دونوں نے درازندہ خودکش حملے کے زخمیوں کی اسپتال میں عیادت کی

Web Desk27 ستمبر، 2026