وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

اوٹاوا میں پاکستانی خطاطی کے فن پاروں کی نمائش جاری

W
Web Desk
11 نومبر، 2026
اوٹاوا میں پاکستانی خطاطی کے فن پاروں کی نمائش جاری

کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں پاکستانی ہائی کمیشن کے زیرِ اہتمام معروف خطاط فنکارہ عائشہ کمال کے فن پاروں کی تین روزہ نمائش جاری ہے۔ یومِ اقبال 2026 کے موقع پر افتتاحی تقریب میں کینیڈین ارکانِ پارلیمنٹ، سفارت کاروں اور پاکستانی کمیونٹی نے شرکت کی

اوٹاوا: کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں پاکستانی ہائی کمیشن کے زیرِ اہتمام معروف پاکستانی خطاط فنکارہ عائشہ کمال کے فن پاروں کی تین روزہ نمائش جاری ہے، جس میں پاکستانی خطاطی کے روایتی فن اور جدید تخلیقی انداز کو خوبصورتی سے یکجا کیا گیا ہے۔

نمائش کا افتتاح یومِ اقبال 2026 کے موقع پر کینیڈا میں پاکستان کے ہائی کمشنر محمد سلیم نے کیا۔ اس سلسلے میں تقریب گلوبل سینٹر فار پلورلزم میں منعقد ہوئی، جس میں کینیڈین ارکانِ پارلیمنٹ، سفارت کاروں، فنونِ لطیفہ سے وابستہ شخصیات اور پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔

نمائش میں عائشہ کمال کے تخلیق کردہ فن پاروں کے ذریعے پاکستانی خطاطی کی خوبصورتی، ثقافتی گہرائی اور فنکارانہ جدت کو اجاگر کیا گیا۔

شرکا نے فن پاروں میں روایتی خطاطی اور جدید فن کے امتزاج کو سراہتے ہوئے پاکستانی فن و ثقافت میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

پاکستانی ہائی کمیشن کے زیرِ اہتمام اس نمائش کا مقصد پاکستان کے ثقافتی ورثے، اسلامی فنون اور خطاطی کی قدیم روایت کو کینیڈین معاشرے سے متعارف کرانا اور دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی روابط کو مزید فروغ دینا ہے۔

تین روزہ نمائش عوام کے لیے بھی کھلی ہے، جہاں آرٹ سے دلچسپی رکھنے والے افراد پاکستانی خطاطی کے منفرد فن پاروں کا مشاہدہ کرسکتے ہیں۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 11 نومبر، 2026 کو 03:22 PM

آخری تدوین: 11 نومبر، 2026

متعلقہ مضامین

نئے صوبوں پر ریفرنڈم کرالیں، عوام نہیں چاہتے تو صوبے نہ بنائیں، محسن نقوی
پاکستان

نئے صوبوں پر ریفرنڈم کرالیں، عوام نہیں چاہتے تو صوبے نہ بنائیں، محسن نقوی

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نئے صوبوں کے قیام پر ریفرنڈم کرانے کی تجویز دے دی۔ کہتے ہیں عوام نہیں چاہتے تو صوبے نہ بنائیں، بلاول بھٹو سے سیاسی ری سیٹ پر اتفاق ہے، عمران خان کو قانونی حقوق ملیں گے

Web Desk12 نومبر، 2026
بیرسٹر گوہر لاہور پہنچ گئے، پی آئی سی میں شاہ محمود قریشی سے ملاقات اور عیادت
پاکستان

بیرسٹر گوہر لاہور پہنچ گئے، پی آئی سی میں شاہ محمود قریشی سے ملاقات اور عیادت

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے لاہور میں پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ کیا اور زیرِ علاج شاہ محمود قریشی کی عیادت کی۔ ملاقات میں رکن قومی اسمبلی زین قریشی بھی موجود تھے

Web Desk12 نومبر، 2026
ٹرمپ کا ایران سے نیا معاہدہ کرنے سے انکار، امریکی کنٹرول میں سینکڑوں ارب ڈالر اور آبنائے ہرمز ہونے کا دعویٰ
امریکا

ٹرمپ کا ایران سے نیا معاہدہ کرنے سے انکار، امریکی کنٹرول میں سینکڑوں ارب ڈالر اور آبنائے ہرمز ہونے کا دعویٰ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ نیا معاہدہ کرنے سے انکار کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا کے پاس ایران کے سینکڑوں ارب ڈالر اور آبنائے ہرمز کا کنٹرول ہے

Web Desk12 نومبر، 2026