وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
معیشت

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے روزانہ تعین کے لیے خصوصی کمیٹی قائم

W
Web Desk
19 جولائی، 2026
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے روزانہ تعین کے لیے خصوصی کمیٹی قائم

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے روزانہ تعین کا نظام نافذ کرنے کے لیے خصوصی کمیٹی قائم کر دی۔ وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کا کہنا ہے کہ نئی پالیسی کے تحت قیمتوں کا تعین شفاف فارمولے اور مارکیٹ کی حقیقی صورتحال کے مطابق کیا جائے گا

(اسلام آباد) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے روزانہ تعین کا نظام نافذ کرنے کے لیے خصوصی کمیٹی قائم کر دی ہے، جو نئے نظام کے عملی اور تکنیکی پہلوؤں پر سفارشات مرتب کرے گی۔

وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کی زیر صدارت انڈسٹری شراکت داروں کے مشاورتی اجلاس میں آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا)، آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل (او سی اے سی)، آئل مارکیٹنگ کمپنیوں (او ایم سیز)، ریفائنریز اور دیگر متعلقہ اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علی پرویز ملک نے کہا کہ نئے نظام کے تحت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین ایک شفاف فارمولے کے مطابق کیا جائے گا، جس میں مارکیٹ کی حقیقی صورتحال کو مدنظر رکھا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ناجائز منافع خوری، استحصال اور غیر معمولی مالی فوائد کی گنجائش کم کرنا چاہتی ہے، جبکہ اس اقدام کا مقصد عوام کو سیاسی مصلحتوں کی وجہ سے قیمتوں میں آنے والے غیر ضروری اتار چڑھاؤ سے محفوظ رکھنا بھی ہے۔

وزیر پیٹرولیم کے مطابق یہ اصلاحات حکومت کی مرحلہ وار ڈی ریگولیشن حکمت عملی کا اہم حصہ ہیں، جن کے ذریعے قیمتوں کے تعین میں حکومتی مداخلت بتدریج کم کی جائے گی۔

اجلاس کے دوران اوگرا، او سی اے سی، آئل مارکیٹنگ کمپنیوں، ریفائنریز اور دیگر اسٹیک ہولڈرز نے مجوزہ نظام پر اپنی تجاویز پیش کیں۔ علی پرویز ملک نے کہا کہ صنعت اور اوگرا سے مشاورت کے بعد روزانہ قیمتوں کے تعین کے نظام کے لیے معیاری طریقہ کار (ایس او پیز) تیار کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ روزانہ قیمتوں کے نظام کے مؤثر نفاذ کے لیے خصوصی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے، جو تمام عملی مسائل کو اتفاقِ رائے سے حل کرنے کے لیے سفارشات مرتب کرے گی۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 19 جولائی، 2026 کو 04:42 AM

آخری تدوین: 19 جولائی، 2026

متعلقہ مضامین

سونے کی فی تولہ قیمت میں 11 ہزار 300 روپے کی بڑی کمی
تازہ ترین

سونے کی فی تولہ قیمت میں 11 ہزار 300 روپے کی بڑی کمی

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 11 ہزار 300 روپے کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 54 ہزار 36 روپے کا ہو گیا۔ 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 9 ہزار 688 روپے کمی ہوئی

Web Desk2 ستمبر، 2026
سونے کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری، فی تولہ سونا 4 لاکھ 65 ہزار 336 روپے کا ہوگیا
تازہ ترین

سونے کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری، فی تولہ سونا 4 لاکھ 65 ہزار 336 روپے کا ہوگیا

پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ آج فی تولہ سونا 800 روپے سستا ہوکر 4 لاکھ 65 ہزار 336 روپے کا ہوگیا، جبکہ 10 گرام سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی

Web Desk1 ستمبر، 2026
40 ملین پاکستانیوں کے کرپٹو اکاؤنٹس بغیر ریگولیشن کے کھلے ہوئے ہیں، بلال بن ثاقب
تازہ ترین

40 ملین پاکستانیوں کے کرپٹو اکاؤنٹس بغیر ریگولیشن کے کھلے ہوئے ہیں، بلال بن ثاقب

چیئرمین پاکستان ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی بلال بن ثاقب نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بتایا کہ پاکستان میں تقریباً 40 ملین کرپٹو اکاؤنٹس بغیر کسی باقاعدہ ریگولیشن کے کھولے گئے۔ کرپٹو لائسنسنگ، این او سی، ٹیکس پالیسی اور ڈیجیٹل اثاثوں کے ریگولیٹری نظام پر اہم بریفنگ دی گئی

Web Desk31 اگست، 2026