وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

پاکستان کے لوگ انتہائی مہمان نواز ہیں، یہاں آکر خوشی ہوئی، برینڈن میک کولم

زاہد فاروق ملکزاہد فاروق ملک19 اکتوبر، 2026
پاکستان کے لوگ انتہائی مہمان نواز ہیں، یہاں آکر خوشی ہوئی، برینڈن میک کولم

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ برینڈن میک کولم نے وائس آف امریکہ سے خصوصی گفتگو میں پاکستان کی مہمان نوازی، شاندار ماحول اور کرکٹ کنڈیشنز کی تعریف کی۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان ایک مضبوط ٹیم ہے اور ہوم گراؤنڈ پر اس کے خلاف کھیلنا آسان نہیں

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ برینڈن میک کولم نے پاکستان کی مہمان نوازی، خوشگوار ماحول اور کرکٹ کنڈیشنز کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان آکر انہیں ہمیشہ خوشی ہوئی ہے اور یہاں بہترین کرکٹ کھیلنے کا موقع ملا ہے۔

وائسزآف امریکاسے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے برینڈن میک کولم کا کہنا تھا کہ وہ گزشتہ چند برسوں کے دوران متعدد بار پاکستان کا دورہ کر چکے ہیں۔ پاکستان کے لوگ انتہائی مہمان نواز ہیں اور یہاں کا ماحول بھی شاندار ہے۔

انگلینڈ کے ہیڈ کوچ نے کہا کہ پاکستان ایک مضبوط ٹیم ہے اور اس کی ہوم کنڈیشنز میں اسے شکست دینا آسان نہیں۔ پاکستان کو اپنے ہوم گراؤنڈ اور مقامی کنڈیشنز کا فائدہ حاصل ہے، اس لیے انگلینڈ کو اس کے خلاف جارحانہ حکمت عملی اپنانا ہوگی۔

برینڈن میک کولم کے مطابق پاکستان اور سری لنکا دونوں مضبوط ٹیمیں ہیں اور ان کے خلاف کھیلتے ہوئے حالات کے مطابق اپنی حکمت عملی تبدیل کرنا ضروری ہوتا ہے۔ پاکستان کے خلاف میچ میں بھی بدلتی ہوئی صورتحال کے مطابق خود کو ایڈجسٹ کرنا ہوگا۔

انگلینڈ کے ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ سری لنکا کی کنڈیشنز میں بھی کھیلنا آسان نہیں ہوتا۔ اوے سیریز جیتنا ہمیشہ مشکل ہوتا ہے، تاہم پروفیشنل کرکٹرز کی ذمہ داری ہے کہ وہ ہر قسم کے حالات میں کامیابی حاصل کرنے کی کوشش کریں۔

شیئر کریں:
زاہد فاروق ملک
زاہد فاروق ملک

زاہد فاروق ملک پاکستان کے ممتاز سینئر صحافی، کالم نگار اور میڈیا ایگزیکٹو ہیں۔ وہ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں مقیم ہیں اور اس وقت وائسز آف امریکا کے بیورو چیف کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔

شائع ہوا: 19 اکتوبر، 2026 کو 12:07 PM

آخری تدوین: 19 اکتوبر، 2026

متعلقہ مضامین

بالی وڈ اداکار ٹائیگر شروف پر فائرنگ، تین ملزمان راجستھان سے گرفتار
تازہ ترین

بالی وڈ اداکار ٹائیگر شروف پر فائرنگ، تین ملزمان راجستھان سے گرفتار

بالی وڈ اداکار ٹائیگر شروف کی گاڑی پر فائرنگ کے واقعے میں تین ملزمان کو راجستھان کے کوٹا ریلوے اسٹیشن سے گرفتار کر لیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ملزمان کا مبینہ تعلق لارنس بشنوئی گینگ سے ہے۔ فائرنگ میں اداکار محفوظ رہے جبکہ دو افراد زخمی ہوئے

Web Desk19 اکتوبر، 2026
پاک فوج کی قربانیوں پر کوئی شک نہیں، ہمارے فوجی بڑی دلیری سے لڑ رہے ہیں: نواز شریف
تازہ ترین

پاک فوج کی قربانیوں پر کوئی شک نہیں، ہمارے فوجی بڑی دلیری سے لڑ رہے ہیں: نواز شریف

مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے لندن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کی قربانیوں پر کوئی شک نہیں اور فوجی بہادری سے لڑ رہے ہیں۔ انہوں نے شہدا کے لیے دعا کی اور دہشت گردی میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی جاری رکھنے پر زور دیا

Web Desk19 اکتوبر، 2026
اسپورٹس ڈپلومیسی اہم کردار ادا کرتی ہے، امریکی ناظم الامور نیٹلی اے بیکر
تازہ ترین

اسپورٹس ڈپلومیسی اہم کردار ادا کرتی ہے، امریکی ناظم الامور نیٹلی اے بیکر

پاکستان میں امریکی ناظم الامور نیٹلی اے بیکر نے اسلام آباد میں ڈبلیو 15 ورلڈ ویمنز ٹینس چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسپورٹس ڈپلومیسی کی اہمیت اجاگر کی۔ انہوں نے پاکستانی مہمان نوازی کو سراہا اور لاس اینجلس اولمپکس میں پاکستانی ایتھلیٹس کو دیکھنے کے لیے پُرجوش ہونے کا اظہار کیا

زاہد فاروق ملک19 اکتوبر، 2026