وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس اسلام آباد پہنچ گئے

W
Web Desk
6 اکتوبر، 2026
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس اسلام آباد پہنچ گئے

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی دعوت پر اسلام آباد پہنچ گئے، جہاں وہ اعلیٰ قیادت سے ملاقاتوں کے علاوہ یو این فوجی مبصر گروپ اور این ڈی ایم اے کا دورہ کریں گے

اسلام آباد: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس پاکستان پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتوں کے علاوہ پاک بھارت جنگ بندی کی نگرانی کرنے والے اقوام متحدہ کے فوجی مبصر گروپ کے ہیڈکوارٹرز اور نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کا دورہ کریں گے۔

انتونیو گوتریس نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی دعوت پر اسلام آباد پہنچے۔ اسلام آباد پہنچنے پر قائم مقام سیکریٹری خارجہ نبیل منیر نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔

اہم سیاسی و سفارتی ملاقاتیں

دفتر خارجہ کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اپنے دورے کے دوران صدر مملکت، وزیراعظم، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل سے ملاقاتیں کریں گے۔

انتونیو گوتریس کے دورے کے شیڈول میں پاک بھارت اقوام متحدہ کے فوجی مبصر گروپ کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ بھی شامل ہے، جہاں انہیں خطے کی صورتحال اور جنگ بندی کی نگرانی سے متعلق امور پر بریفنگ دی جائے گی۔

این ڈی ایم اے میں بریفنگ

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) میں ایک خصوصی بریفنگ میں بھی شرکت کریں گے۔

بریفنگ کے دوران پاکستان کی عالمی امن و سلامتی، انسانی امداد اور قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے جاری کوششوں کو اجاگر کیا جائے گا۔

علاقائی اور عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق انتونیو گوتریس کا دورہ پاکستان علاقائی اور عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کا اہم موقع فراہم کرے گا۔ دورے کے دوران عالمی امن، کثیرالجہتی تعاون اور پائیدار ترقی کے لیے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی قیادت اور خدمات کا اعتراف بھی کیا جائے گا۔

دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ انتونیو گوتریس کا دورہ اقوام متحدہ کے کثیرالجہتی نظام کے لیے پاکستان کی مضبوط حمایت کا عکاس ہے۔

پاکستان نے ایک بار پھر اقوام متحدہ کے چارٹر کے مقاصد اور اصولوں سے اپنی وابستگی کا اعادہ کیا ہے اور عالمی امن، سلامتی اور بین الاقوامی تعاون کے فروغ کے لیے اقوام متحدہ کے کردار کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 6 اکتوبر، 2026 کو 03:40 AM

آخری تدوین: 6 اکتوبر، 2026

متعلقہ مضامین

قطر اور جرمنی کا ایران سے حوثیوں کی حمایت ختم کرنے اور جوہری شفافیت بڑھانے کا مطالبہ
تازہ ترین

قطر اور جرمنی کا ایران سے حوثیوں کی حمایت ختم کرنے اور جوہری شفافیت بڑھانے کا مطالبہ

قطر اور جرمنی نے ایران سے جوہری پروگرام پر آئی اے ای اے کے ساتھ مکمل تعاون، حوثیوں کی حمایت ختم کرنے اور آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کی آزادی یقینی بنانے کا مطالبہ کردیا

Web Desk22 نومبر، 2026
سندھ ایک ہے اور ایک رہے گا، نئے صوبوں کی بات کہاں سے آگئی؟ ناصر حسین شاہ
تازہ ترین

سندھ ایک ہے اور ایک رہے گا، نئے صوبوں کی بات کہاں سے آگئی؟ ناصر حسین شاہ

سندھ کے وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے نئے صوبوں اور ریفرنڈم سے متعلق بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ ایک ہے اور ایک رہے گا، پیپلز پارٹی کو بائی پاس کرکے ریفرنڈم کرایا گیا تو عوام کے ساتھ کھڑے ہوں گے

Web Desk22 نومبر، 2026
موسمیاتی تبدیلی ہماری تہذیب اور تاریخی ورثے کے لیے بڑا خطرہ بن چکی ہے، مصدق ملک
تازہ ترین

موسمیاتی تبدیلی ہماری تہذیب اور تاریخی ورثے کے لیے بڑا خطرہ بن چکی ہے، مصدق ملک

وفاقی وزیر مصدق ملک نے نئی دہلی میں ایس سی او سویلائزیشن فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی پاکستان کی تہذیب اور تاریخی ورثے کے لیے بڑا خطرہ ہے، 2022 کے سیلاب سے موہنجو دڑو بھی متاثر ہوا۔

Web Desk22 نومبر، 2026