وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

ایپل کی مارکیٹ ویلیو کو بڑا دھچکا، دنیا کی سب سے قیمتی کمپنی کا اعزاز خطرے میں

W
Web Desk
1 اگست، 2026
ایپل کی مارکیٹ ویلیو کو بڑا دھچکا، دنیا کی سب سے قیمتی کمپنی کا اعزاز خطرے میں

ایپل کو AI چِپ بحران، سپلائی چین کے مسائل اور کمزور مالی پیش گوئی کے باعث بڑا دھچکا لگا ہے۔ رپورٹس کے مطابق کمپنی کی مارکیٹ ویلیو میں 500 ارب ڈالر تک کمی کا خدشہ ہے، جبکہ دنیا کی سب سے قیمتی کمپنی ہونے کا اعزاز بھی خطرے میں پڑ سکتا ہے

کیلیفورنیا: عالمی شہرت یافتہ ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کو دنیا کی سب سے قیمتی کمپنی ہونے کا اعزاز برقرار رکھنے کے لیے بڑے چیلنج کا سامنا ہے، جبکہ کمپنی کی مارکیٹ ویلیو میں تقریباً 500 ارب ڈالر تک کمی کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مصنوعی ذہانت (AI) سے متعلق چِپ بحران کے باعث ایپل کی سپلائی چین متاثر ہونے کا امکان ہے، جس سے کمپنی کی پیداواری صلاحیت اور مستقبل کی کاروباری کارکردگی پر منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ایپل کے سروسز کاروبار کی توقع سے کم رفتار نمو اور سپلائی چین پر بڑھتے ہوئے دباؤ نے سرمایہ کاروں کی تشویش میں اضافہ کر دیا ہے، جس کے باعث کمپنی کے مستقبل سے متعلق خدشات بڑھ رہے ہیں۔

دوسری جانب کمپنی کی کمزور مالی پیش گوئی نے بھی سرمایہ کاروں کا اعتماد متاثر کیا ہے، جس کے نتیجے میں ایپل کے حصص میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق جمعہ کے روز ایپل کے شیئرز میں تقریباً 10 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد کمپنی کی مجموعی مارکیٹ ویلیو میں تقریباً 500 ارب ڈالر تک کمی کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

ماہرین کے مطابق اگر کمپنی کو مصنوعی ذہانت، نئی مصنوعات کی فروخت اور سپلائی چین سے متعلق چیلنجز کا سامنا رہا تو دنیا کی سب سے قیمتی کمپنی کا اعزاز بھی خطرے میں پڑ سکتا ہے۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 1 اگست، 2026 کو 09:23 AM

آخری تدوین: 1 اگست، 2026

متعلقہ مضامین

ہم ابھی تک پرفیکٹ گیم نہیں کھیل سکے، فائنل میں کامیابی کے لیے پُرعزم ہیں: سلمان علی آغا
تازہ ترین

ہم ابھی تک پرفیکٹ گیم نہیں کھیل سکے، فائنل میں کامیابی کے لیے پُرعزم ہیں: سلمان علی آغا

سلمان علی آغا نے لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اب تک اپنی بہترین کرکٹ نہیں کھیل سکا، تاہم ٹیم فائنل جیتنے کے لیے پُرعزم ہے۔ فخر زمان اور بابر اعظم کی حمایت، 350 پلس رنز بنانے کی ضرورت، شاداب خان اور حارث رؤف کی بیٹنگ اور لاہور فائنل میں ہاؤس فل اسٹیڈیم ہوگا

زاہد فاروق ملک30 اکتوبر، 2026
ہانگ کانگ سپر سکسز: پاکستان نے بھارت کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
تازہ ترین

ہانگ کانگ سپر سکسز: پاکستان نے بھارت کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

ہانگ کانگ سپر سکسز ٹورنامنٹ میں پاکستان نے بھارت کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔ پاکستان نے 89 رنز کا ہدف صرف 3.5 اوورز میں حاصل کرلیا۔ خواجہ نافع نے 12 گیندوں پر 41 رنز جبکہ کپتان عباس آفریدی نے 35 رنز بنائے

Web Desk30 اکتوبر، 2026
پاکستان بمقابلہ سری لنکا فائنل کل لاہور میں، شاہین آفریدی اور کوشل مینڈس کا ٹرافی جیتنے کا عزم
تازہ ترین

پاکستان بمقابلہ سری لنکا فائنل کل لاہور میں، شاہین آفریدی اور کوشل مینڈس کا ٹرافی جیتنے کا عزم

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سہ ملکی ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کا فائنل کل قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔ میچ دوپہر ایک بجے شروع ہوگا۔ شاہین شاہ آفریدی پاکستان جبکہ کوشل مینڈس سری لنکا کی قیادت کریں گے۔ فائنل سے قبل دونوں کپتانوں کی ٹرافی شوٹ میں شرکت

زاہد فاروق ملک30 اکتوبر، 2026