وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

5 اگست 2019 کے بھارتی اقدامات غیر قانونی اور یکطرفہ تھے، عاصم افتخار

W
Web Desk
6 اگست، 2026
5 اگست 2019 کے بھارتی اقدامات غیر قانونی اور یکطرفہ تھے، عاصم افتخار
international seerat conference

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ 5 اگست 2019 کے بھارتی اقدامات غیر قانونی اور یکطرفہ تھے۔ انہوں نے دہشت گردی کے خاتمے، ریاستی دہشت گردی کے خلاف اقدامات اور دہشت گرد گروہوں کے مالی وسائل روکنے پر زور دیا

نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ 5 اگست 2019 کو بھارت کی جانب سے کیے گئے اقدامات غیر قانونی اور یکطرفہ تھے۔

عالمی امن و سلامتی کو دہشت گردی سے لاحق خطرات پر سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عاصم افتخار نے کہا کہ دہشت گردی کی تمام اقسام، بشمول ریاستی دہشت گردی، کا خاتمہ عالمی برادری کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اقدامات اور مظالم ریاستی دہشت گردی کی مثال ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ خطے میں امن کے لیے دہشت گردی کے تمام ذرائع اور سہولت کاری کے خلاف مؤثر اقدامات ضروری ہیں۔

پاکستانی مندوب نے افغانستان کی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ افغان سرزمین سے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی)، بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) اور داعش خراسان سمیت دہشت گرد گروہوں کی سرگرمیوں پر تشویش ہے۔

عاصم افتخار نے کہا کہ طالبان افغان سرزمین کو دہشت گردی کے لیے استعمال ہونے سے روکنے کے حوالے سے جوابدہ ہیں۔ انہوں نے دہشت گرد تنظیموں کی مالی معاونت اور عسکری وسائل تک رسائی روکنے کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ دہشت گرد گروہوں کے کرپٹو کرنسی اور ورچوئل اثاثوں تک رسائی کو روکنے کے لیے بھی مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

international seerat conference
شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 6 اگست، 2026 کو 06:37 AM

آخری تدوین: 6 اگست، 2026

متعلقہ مضامین