وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

افغانستان میں امن کے لیے مذاکرات ضروری، عسکریت پسندانہ ذہنیت مسائل کی بڑی وجہ ہے: عطا تارڑ

W
Web Desk
29 ستمبر، 2026
افغانستان میں امن کے لیے مذاکرات ضروری، عسکریت پسندانہ ذہنیت مسائل کی بڑی وجہ ہے: عطا تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ عسکریت پسندانہ ذہنیت افغانستان کے مسائل کی بڑی وجہ ہے، افغان عوام کو بنیادی حقوق اور اپنے مستقبل کے فیصلے کا اختیار ملنا چاہیے۔ عطا تارڑ نے افغانستان میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مذاکرات، امن اور علاقائی رابطوں کی اہمیت پر زور دیا

اسلام آباد: عسکریت پسندانہ ذہنیت مسائل کی بڑی وجہ ہے، افغان عوام کو مستقبل کے فیصلے کا اختیار ملنا چاہیے: عطا تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ افغان عوام کو بنیادی حقوق اور اپنے مستقبل کے فیصلے کا اختیار ملنا چاہیے، جبکہ عسکریت پسندانہ ذہنیت افغانستان کے مسائل کی بڑی وجوہات میں سے ایک ہے۔

اسلام آباد میں افغانستان کی صورتحال اور امن کے موضوع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ افغانستان ایک پیچیدہ معاملہ ہے جس کے دیرپا حل کی ضرورت ہے۔ پاکستان امن، مذاکرات اور بقائے باہمی پر یقین رکھتا ہے اور مسئلے کے حل کے لیے اعلیٰ سطح کے وفود افغانستان بھیجے گئے ہیں، جبکہ استنبول اور دوحہ میں بھی مذاکرات ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ افغان عبوری حکومت کو ذمہ دار ریاستی سوچ اپنانا ہوگی۔ افغانستان میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں پاکستان کے لیے تشویش کا باعث ہیں اور خطے کے امن کے لیے ان کا خاتمہ ضروری ہے۔

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ افغانستان میں تجارت اور علاقائی رابطوں کی وسیع صلاحیت موجود ہے۔ امن کی صورت میں وسطی ایشیا سے پاکستان تک تجارتی راستے کھل سکتے ہیں، جس سے پورے خطے میں استحکام اور ترقی کے امکانات بڑھیں گے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان امن چاہتا ہے لیکن امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں کا جواب دیا جائے گا، تاہم افغانستان کے مسئلے کے دوستانہ حل کے لیے مذاکرات کی حمایت جاری رکھی جائے گی۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 29 ستمبر، 2026 کو 05:13 PM

آخری تدوین: 29 ستمبر، 2026

متعلقہ مضامین