وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

عطا تارڑ کا پیپلزپارٹی کو پیغام: ن لیگ کو آزاد کشمیر میں سادہ اکثریت مل گئی، نتائج قبول کریں

W
Web Desk
4 اگست، 2026
عطا تارڑ کا پیپلزپارٹی کو پیغام: ن لیگ کو آزاد کشمیر میں سادہ اکثریت مل گئی، نتائج قبول کریں
international seerat conference

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر میں سادہ اکثریت حاصل کر چکی ہے۔ انہوں نے پیپلزپارٹی سے انتخابی نتائج قبول کرنے، مبارکباد دینے اور بے بنیاد الزامات سے گریز کرنے کا مطالبہ کیا

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے انتخابات میں سادہ اکثریت حاصل کر چکی ہے اور پاکستان پیپلزپارٹی کو چاہیے کہ وہ انتخابی نتائج تسلیم کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کو مبارکباد دے اور آگے بڑھے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ آزاد کشمیر میں انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی مسلم لیگ (ن) نے کامیابی حاصل کی، تاہم پارٹی کی اکثریت مخالفین کو ہضم نہیں ہو رہی۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے انتخابی مہم میں بھرپور حصہ لیا اور تعمیر و ترقی کے حق میں فیصلہ دیا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے گلگت بلتستان کے انتخابات میں کامیابی پر سب سے پہلے پاکستان پیپلزپارٹی کو مبارکباد دی تھی، لیکن آج پیپلزپارٹی کی جانب سے بے بنیاد الزامات عائد کیے جا رہے ہیں۔ ان کے مطابق اگر کسی کے پاس دھاندلی کے الزامات ہیں تو انہیں شواہد اور ثبوت بھی پیش کرنے چاہییں۔

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں بلاول بھٹو زرداری نے بھرپور انتخابی مہم چلائی، جس کا انہیں فائدہ ہوا، جبکہ آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) اور نواز شریف کی مؤثر انتخابی مہم کے باعث عوام نے پارٹی پر اعتماد کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ صرف الزام تراشی سے گریز کیا جانا چاہیے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ جمہوری نظام میں سیاسی اختلافات اور نوک جھونک معمول کی بات ہے، تاہم انتخابی نتائج کو تسلیم کرنا بھی جمہوری روایت کا حصہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کو چاہیے کہ وہ آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) کی کامیابی پر مبارکباد دے۔

عطا تارڑ نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور نواز شریف نے ہمیشہ آزاد کشمیر کی ترقی کو اپنی ترجیحات میں رکھا ہے، جبکہ وزیراعظم شہباز شریف وہاں دانش اسکولوں کے قیام سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں پر کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ عوام نے خدمت، ترقی اور بہتر کارکردگی کی بنیاد پر مسلم لیگ (ن) کو ووٹ دیا۔

انہوں نے پیپلزپارٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عوام بخوبی جانتے ہیں کہ ترقیاتی کام کس نے کیے اور کس نے وقت ضائع کیا، اس لیے انتخابی نتائج کو تسلیم کرتے ہوئے آگے بڑھنا ہی جمہوری عمل کے مفاد میں ہے۔

international seerat conference
شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 4 اگست، 2026 کو 03:30 AM

آخری تدوین: 4 اگست، 2026

متعلقہ مضامین

پی ٹی آئی اسلام آباد مارچ، خیبر پختونخوا پولیس کو اہم ہدایات جاری
تازہ ترین

پی ٹی آئی اسلام آباد مارچ، خیبر پختونخوا پولیس کو اہم ہدایات جاری

پی ٹی آئی کے 27 ستمبر کو اسلام آباد مارچ کے اعلان کے بعد آئی جی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے پولیس افسران کو ہدایت کی ہے کہ کسی ریلی، جلوس یا مارچ کو سہولت فراہم نہ کی جائے۔ خلاف ورزی کرنے والے افسر کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا بھی سرکاری افسران کو مارچ میں معاونت اور سرکاری وسائل کے استعمال سے روک چکے ہیں

Web Desk19 ستمبر، 2026
  دہشتگردوں سے بات چیت نہیں ہوگی، ریاست کی پالیسی واضح ہے: ترجمان پاک فوج
تازہ ترین

دہشتگردوں سے بات چیت نہیں ہوگی، ریاست کی پالیسی واضح ہے: ترجمان پاک فوج

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے ساتھ کسی قسم کی بات چیت نہیں ہوگی، ریاست کی پالیسی واضح ہے

Web Desk19 ستمبر، 2026
کوہاٹ پولیس لائنز پر خودکش حملے کے بعد کلیئرنس آپریشن مکمل، تمام دہشتگرد ہلاک
تازہ ترین

کوہاٹ پولیس لائنز پر خودکش حملے کے بعد کلیئرنس آپریشن مکمل، تمام دہشتگرد ہلاک

کوہاٹ پولیس لائنز پر خودکش حملے کے بعد کلیئرنس آپریشن مکمل کرلیا گیا۔ آئی جی خیبرپختونخوا کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 8 دہشتگرد ہلاک اور اہم عمارات کلیئر کردی گئیں، جبکہ حملے میں شہداء کی تعداد 23 ہوگئی ہے

Web Desk19 ستمبر، 2026