امریکا سال کے آخر میں اسرائیل کی مالی امداد بند کر دے گا، ٹرمپ کا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا رواں سال کے اختتام پر اسرائیل کو مزید مالی امداد فراہم نہیں کرے گا۔ فاکس نیوز کو انٹرویو میں ٹرمپ نے نیتن یاہو کے ساتھ معاہدے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کو اب امریکی مالی معاونت کی ضرورت نہیں رہی
واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکا رواں سال کے اختتام پر اسرائیل کو مزید مالی امداد فراہم نہیں کرے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ اسرائیل اب امریکی مالی معاونت کا محتاج نہیں رہا اور اس حوالے سے اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کے ساتھ معاہدہ بھی طے پا گیا ہے۔
فاکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اگر اسرائیل کو امریکی مالی امداد کی ضرورت ہوتی تو وہ اسے جاری رکھنے کی سفارش کرتے، تاہم اب اسرائیل کو مالی معاونت ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو امریکی امداد کی ضرورت نہیں رہی اور وزیراعظم نیتن یاہو کے ساتھ اس معاملے پر اتفاق ہو چکا ہے۔
امریکی صدر نے مزید دعویٰ کیا کہ امریکا اب دنیا کا مقبول ترین ملک بن چکا ہے۔ ان کے بقول ماضی میں امریکا کو مذاق کا نشانہ بنایا جاتا تھا، لیکن اب دنیا بھر میں اس کا احترام کیا جا رہا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی ووٹرز کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ ان کی انتظامیہ کا مقصد امریکا کو دوبارہ عظیم بنانا ہے اور ملک کی عظمت و کامیابی برقرار رکھنے کے لیے ریپبلکنز کی کامیابی ضروری ہے۔
انہوں نے ووٹرز پر زور دیا کہ وہ امریکا کی ترقی اور اس کی عالمی حیثیت برقرار رکھنے کے لیے ریپبلکنز کا ساتھ دیں۔
شائع ہوا: 3 نومبر، 2026 کو 03:48 PM
آخری تدوین: 3 نومبر، 2026



