وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

پاکستانی حدود میں 8 ڈرونز داخل ہونے کی کوشش ناکام، تمام مار گرائے گئے

W
Web Desk
23 ستمبر، 2026
پاکستانی حدود میں 8 ڈرونز داخل ہونے کی کوشش ناکام، تمام مار گرائے گئے

سکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان حدود سے 8 ڈرونز نے پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کی، جنہیں ایئر ڈیفنس سسٹم نے مار گرایا۔ ذرائع کے مطابق 4 ڈرونز طورخم اور 4 کوہاٹ سے متصل سرحدی علاقوں میں گرائے گئے

اسلام آباد: سکیورٹی ذرائع کے مطابق آج صبح افغان حدود سے آنے والے 8 ڈرونز نے پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کی، تاہم افواج پاکستان کے ایئر ڈیفنس سسٹم نے تمام ڈرونز کو مار گرایا۔

ذرائع کے مطابق 4 ڈرونز طورخم بارڈر سے ملحقہ علاقوں جبکہ دیگر 4 ڈرونز کوہاٹ سے متصل سرحدی پہاڑی علاقوں میں گرائے گئے۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ افواج پاکستان اور پاک فضائیہ نے عوامی مقامات کو نشانہ بنانے کی مبینہ کوشش کو ناکام بنایا۔

ذرائع کے مطابق یہ واقعہ افغان طالبان حکومت کی جانب سے دہشت گردوں کی مبینہ معاونت اور سرپرستی سے متعلق پاکستانی مؤقف کے تناظر میں سامنے آیا ہے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق گزشتہ رات بھی کرم سیکٹر میں افغان طالبان کے متعدد مورچوں اور ٹھکانوں کو مبینہ اشتعال انگیز فائرنگ کے جواب میں نشانہ بنایا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ افواج پاکستان ملک اور عوام کے دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔

شیئر کریں:
W
Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 23 ستمبر، 2026 کو 04:14 PM

آخری تدوین: 23 ستمبر، 2026

متعلقہ مضامین

ریڈیو پاکستان حملہ کیس: وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سمیت 5 افراد پولیس رپورٹ میں نامزد
پاکستان

ریڈیو پاکستان حملہ کیس: وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سمیت 5 افراد پولیس رپورٹ میں نامزد

ریڈیو پاکستان پشاور حملہ کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ پولیس نے انسداد دہشتگردی عدالت میں تحقیقاتی رپورٹ جمع کرادی، جس کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی سمیت تیمور سلیم جھگڑا، عرفان سلیم، کامران بنگش اور عامر خان چمکنی کو کیس میں نامزد کیا گیا ہے۔ پولیس رپورٹ میں نادرا اور پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کی رپورٹس کا حوالہ دیا گیا ہے۔ تاہم عدالت نے اس سے قبل تفتیشی افسر کی ایک رپورٹ کو غیر حتمی قرار دے کر مسترد کیا تھا اور حتمی رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا تھا

Web Desk24 ستمبر، 2026
کے پی پولیس ایکٹ 2026 پر طلال چودھری کے تحفظات، ’’یہ قانون سازی آئین کی خلاف ورزی ہے‘‘
پاکستان

کے پی پولیس ایکٹ 2026 پر طلال چودھری کے تحفظات، ’’یہ قانون سازی آئین کی خلاف ورزی ہے‘‘

وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چودھری نے خیبرپختونخوا کے مجوزہ پولیس ایکٹ 2026 پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے اپنی فوج یا پولیس نہیں بنا سکتے اور مجوزہ قانون پولیس کے کمانڈ اسٹرکچر کو متاثر کرے گا۔ دوسری جانب خیبرپختونخوا کابینہ نے 23 ستمبر کو ترمیم شدہ پولیس ایکٹ 2026 کے مسودے کی منظوری دے دی ہے، جس میں آئی جی پولیس کی تعیناتی، سینئر افسران کے تبادلوں اور پولیس کے انتظامی و پالیسی معاملات میں صوبائی حکومت کے کردار میں تبدیلیاں تجویز کی گئی ہیں

Web Desk24 ستمبر، 2026
مسلم لیگ ن کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25ویں صدر منتخب، 32 ووٹ حاصل کیے
پاکستان

مسلم لیگ ن کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25ویں صدر منتخب، 32 ووٹ حاصل کیے

ڈاکٹر نجیب نقی آزاد جموں و کشمیر کے 25ویں صدر منتخب ہوگئے۔ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں ہونے والے صدارتی انتخاب میں مسلم لیگ ن کے امیدوار ڈاکٹر نجیب نقی نے 32 ووٹ حاصل کیے، جبکہ پیپلز پارٹی کے امیدوار چوہدری لطیف اکبر کو 13 ووٹ ملے۔ ڈاکٹر نجیب نقی اس سے قبل آزاد کشمیر کے وزیر صحت بھی رہ چکے ہیں

Web Desk24 ستمبر، 2026