وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
امریکا

پنو کا دعویٰ: 2047 تک بھارت نو ٹکڑوں میں بٹ جائے گا

محمد نعیم اخترمحمد نعیم اختر24 ستمبر، 2026
پنو کا دعویٰ: 2047 تک بھارت نو ٹکڑوں میں بٹ جائے گا

خالصتان تحریک کے رہنما گرپتونت سنگھ پنو نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت 2047 تک نو حصوں میں تقسیم ہو جائے گا۔ نیویارک میں صحافیوں سے گفتگو میں پنو نے سکھ ریفرنڈم، خالصتان تحریک، بھارت پر دہشت گردی کے الزامات اور مبینہ قتل کی سازش سے متعلق امریکی مقدمے پر بھی گفتگو کی

نیو یارک - خالصتان تحریک کے رہنما اور سکھ فار جسٹس کے جنرل کونسل گرپتونت سنگھ پنو نے نیویارک میں یو این جنرل اسمبلی 2026 کی کوریج کے لیے موجود پاکستانی اور دیگر صحافیوں کے ایک گروپ سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت 2047 تک نو ٹکڑوں میں تقسیم ہوجائے گا۔

پنو کا کہنا تھا کہ سکھ ریفرنڈم اور بیلٹ کے ذریعے خالصتان تحریک آگے بڑھا رہے ہیں اور کامیابی کے بعد اقوام متحدہ میں بھارتی پنجاب کو مقبوضہ علاقہ قرار دینے کے لیے پٹیشن دائر کی جائے گی۔

انہوں نے بھارت پر پاکستان میں دہشت گردی کی حمایت اور بیرونِ ملک سکھ کارکنوں کو نشانہ بنانے کے الزامات بھی عائد کیے۔ پنو نے کہا کہ کینیڈا اور امریکا میں ان کے خلاف مبینہ سازشیں سامنے آچکی ہیں۔ امریکی حکام کے مطابق 2023 میں پنو کے قتل کی سازش کے مقدمے میں بھارتی شہری نکھل گپتا نے امریکی عدالت میں جرم قبول کیا تھا۔

پنو نے مزید کہا کہ سکھ برادری خالصتان کے قیام کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی اور انہیں پاکستان میں عوامی حمایت حاصل ہے۔

شیئر کریں:
محمد نعیم اختر
محمد نعیم اختر

محمد نعیم اختر، واشنگٹن ڈی سی میں وائسز آف امریکا کیلئے بطور بیوروچیف فرائض انجام دے رہے ہیں

شائع ہوا: 24 ستمبر، 2026 کو 01:32 PM

آخری تدوین: 24 ستمبر، 2026

متعلقہ مضامین

چینی صدر شی جن پنگ امریکا پہنچ گئے، ٹرمپ کا شاندار ریڈ کارپٹ استقبال، توپوں کی سلامی اور B-1 طیاروں کا مظاہرہ
امریکا

چینی صدر شی جن پنگ امریکا پہنچ گئے، ٹرمپ کا شاندار ریڈ کارپٹ استقبال، توپوں کی سلامی اور B-1 طیاروں کا مظاہرہ

چینی صدر شی جن پنگ تین روزہ دورے پر امریکا پہنچ گئے، جہاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور خاتون اول میلانیا ٹرمپ نے ان کا پرتپاک اور رسمی استقبال کیا۔ جوائنٹ بیس اینڈریوز پر 100 فٹ طویل ریڈ کارپٹ بچھایا گیا، توپوں کی سلامی دی گئی، دونوں ممالک کے قومی ترانے پیش کیے گئے اور امریکی فضائیہ کے دو B-1 بمبار طیاروں نے فضائی مظاہرہ کیا۔ دورے کے دوران ٹرمپ اور شی جن پنگ کے درمیان ٹیرف، مصنوعی ذہانت، ایران جنگ، تائیوان اور امریکا چین تجارتی تعلقات سمیت اہم عالمی و دوطرفہ امور پر بات چیت متوقع ہے

Web Desk24 ستمبر، 2026
’’بڑا فیصلہ کرنے جا رہا ہوں، ایران کو تباہ کروں یا دوبارہ پنپنے دوں‘‘ ٹرمپ کی ایران کو دھمکی
امریکا

’’بڑا فیصلہ کرنے جا رہا ہوں، ایران کو تباہ کروں یا دوبارہ پنپنے دوں‘‘ ٹرمپ کی ایران کو دھمکی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں ایران کے حوالے سے سخت بیان دیتے ہوئے کہا کہ وہ بڑا فیصلہ کرنے جا رہے ہیں کہ ایران کو تباہ کیا جائے یا اسے دوبارہ پنپنے کا موقع دیا جائے۔ ٹرمپ نے ایران کے جوہری پروگرام، معیشت، آبنائے ہرمز اور ممکنہ معاہدے پر بھی اہم باتیں کیں۔ امریکی صدر نے مڈٹرم انتخابات کے بعد ایران سے ڈیل کی توقع ظاہر کی اور بین الاقوامی فوجداری عدالت سے ممالک کو علیحدگی اختیار کرنے کا مطالبہ بھی کیا

Web Desk22 ستمبر، 2026
ٹرمپ اور شی جن پنگ کی 24 ستمبر کو واشنگٹن میں اہم ملاقات، تجارت سمیت کئی معاملات ایجنڈے پر
امریکا

ٹرمپ اور شی جن پنگ کی 24 ستمبر کو واشنگٹن میں اہم ملاقات، تجارت سمیت کئی معاملات ایجنڈے پر

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان 24 ستمبر کو واشنگٹن میں اہم ملاقات ہوگی۔ ملاقات میں امریکا چین تجارت، تجارتی جنگ بندی، تائیوان، مصنوعی ذہانت، سپلائی چینز اور ایران کی صورتحال پر بات چیت متوقع ہے۔ رائٹرز کے مطابق ملاقات سے کسی بڑے معاہدے کے بجائے دونوں ممالک کے تعلقات میں استحکام اور تجارتی کشیدگی برقرار رکھنے پر توجہ کی توقع ہے

Web Desk22 ستمبر، 2026